• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نوکیا کی سی سیریز کا ایک اور کم قیمت اسمارٹ فون متعارف

شائع June 11, 2021
— فوٹو بشکریہ نوکیا
— فوٹو بشکریہ نوکیا

نوکیا نے حال ہی میں ایک سستا اسمارٹ فون سی 01 پلس متعارف کرایا تھا اور اب ایک اور کم قیمت ڈیوائس پیش کی گئی ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل کی جانب سے چین میں نوکیا سی 20 پلس کو متعارف کرایا گیا۔

اپریل میں سی 20 پیش کیا گیا تھا اور اب اس کا زیادہ بہتر ماڈل سامنے آیا ہے۔

اس موقع پر کمپنی کا کہنا تھا کہ 4 جی سپورٹ والے کلاسیک موائل فونز کی فروخت گزشتہ سال کے اختتام میں چین میں سب سے زیادہ ہوئی۔

ایسا نظر آتا ہے کہ نیا سی 20 پلسس بھی کمپنی کی نظر میں ایک کلاسیک فون ہے اور صارفین کی توجہ حاصل کرسکے گا۔

یہ 6.5 انچ آئی پی ایس میٹرکس ڈسپلے والا فون ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ موجود ہے جبکہ بیزل بہت زیادہ نمایاں ہیں۔

فوٹو بشکریہ نوکیا
فوٹو بشکریہ نوکیا

سی 20 پلس میں یونی ایس او سی کا ایس سی 9863 اے پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 3 جی بی ریم جبکہ 332 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

فون کے اندر 4950 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 گو ایڈیشن آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دیگر فیچرز میں ڈوئل سم، ہیڈفون جیک اور 4 جی وی او ایل ٹی ای نمایاں ہیں۔

اس فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا موجود ہے جبکہ بیک پر ڈوئل کیمرا 8 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمروں پر مشتمل ہے۔

اس فون کی قیمت 125 ڈالرز (19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

چین سے باہر اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024