• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بجٹ سے سب خوش ہوں گے، وزیر اعظم عمران خان

شائع June 11, 2021
وزیر اعظم نے ایوان میں جاتے ہوئے جواب دیا کہ آج سب خوش ہوں گے— فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعظم نے ایوان میں جاتے ہوئے جواب دیا کہ آج سب خوش ہوں گے— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے مالی سال 2022-2021 کے بجٹ کے حوالے سے کہا ہے کہ اس بجٹ سے سب خوش ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس کے بعد وزیر اعظم بجٹ تقریر کے لیے قومی اسمبلی میں تشریف لائے۔

مزید پڑھیں: وزیر خزانہ مالی سال 22-2021 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں

اجلاس میں شرکت کے لیے جاتے ہوئے قومی اسمبلی کی راہداری میں وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا گیا کہ کیا آج عوام دوست بجٹ ہو گا۔

اس پر وزیر اعظم نے ایوان میں جاتے ہوئے جواب دیا کہ آج سب خوش ہوں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دی۔

اجلاس میں فنانس ڈویژن نے وزیر اعظم عمران خان کو بجٹ سے متعلق بریفنگ دی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو نوجوان پروگرام اور فوڈ سبسڈی کے لیے خصوصی ہدایات دیں۔

وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بجٹ 22-2021 کی تجاویز سمیت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: اقتصادی سروے21-2020: برآمدات کی نمو میں بحالی شروع

آج وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں مالی سال 2022-2021 کا بجٹ پیش کردیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے مالی سال 21-2020 کا قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب معیشت کے استحکام کے بجائے نمو پر توجہ دینی ہے۔

شوکت ترین نے بتایا تھا کہ جب کووِڈ 19 شروع ہوا اس وقت تقریباً 5 کروڑ 60 لاکھ افراد برسرِ روزگار تھے جن کی تعداد کم ہو کر 3 کروڑ 50 لاکھ پر آگئی یعنی 2 کروڑ لوگ بے روزگار ہوگئے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے جون 2019 میں اپنا پہلا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: بجٹ تجاویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہ، پینشن میں 10 فیصد اضافے کی منظوری

اس وقت کے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے مالی سال 20-2019 کے لیے 70 کھرب 22 ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کیا تھا، جس میں بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3151.2 ارب روپے اور 7.2 فیصد تجویز کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024