• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مایا علی اور ایمن خان کا اپنے برانڈز متعارف کرانے کا اعلان

شائع June 11, 2021
اداکارہ مایا علی اپنے نام سے منسوب ملبوسات جبکہ ایمن خان پرفیومز کا برانڈ لانچ کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ مایا علی اپنے نام سے منسوب ملبوسات جبکہ ایمن خان پرفیومز کا برانڈ لانچ کریں گی—فوٹو: انسٹاگرام

ملکی و غیر ملکی شوبز، اسپورٹس و دیگر معروف شخصیات کی طرح اب پاکستانی اداکارائیں مایا علی اور ایمن خان نے بھی اپنے برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

اداکارہ مایا علی نے اپنے نام سے منسوب کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

مقبول ڈراما ’دیارِ دل‘ کی اداکارہ مایا علی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی پوسٹ مداحوں کو برانڈ متعارف کرانے سے متعلق بتایا۔

\

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنی کزنز انسا اور زینب کے ساتھ یہ برانڈ لانچ کرنے جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: صنم جنگ نے پرفیوم کا برانڈ متعارف کرادیا

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خواب نہ ہو تو جدوجہد نہیں ہوتی، میں اور میری پیاری کزنز اپنے زندگی کے ایک خواب کو پورا کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

مایا علی نے کہا کہ ہم لوگ بہت خوش ہیں کہ آخر کار ایسا ہورہا ہے، اب میرا یقین اس بات پر مزید پختہ ہوگیا ہے کہ اگر آپ کی نیت سچی ہو تو اللہ ہمیشہ راستہ بنادیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وینچر سے وہ بیک وقت بہت زیادہ پرجوش اور مضطرب ہیں۔

مایا علی نے مزید کہا کہ میں بہت زیادہ پرجوش ہیں لیکن تذبذب کا شکار بھی ہوں، مجھے صرف آپ کی محبت اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کئی ساتھی اداکاروں جیسا کہ بلال اشرف، عائزہ خان، زارا نور عباس اور اقرا عزیز نے بھی اداکارہ مایا علی کو برانڈ لانچ کرنے پر مبارکباد دی۔

دوسری جانب اداکارہ ایمن خان نے بھی اپنا پرفیومز کا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے بتایا کہ وہ ایمن خان بائے کوہاسا کے نام سے اپنا پرفیوم برانڈ لارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی نے اسکن کیئر برانڈ 'اوہ لالا' لانچ کردیا

تاہم ان کے نام سے منسوب پرفیومز کب تک متعارف ہوں گے اس حوالے سے انہوں نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

دونوں اداکاراؤں سے قبل گزشتہ ماہ مئی میں اداکارہ صنم جنگ نے پرفیومز کا برانڈ متعارف کرایا تھا اور اس سے قبل رمضان میں اداکار احسن خان نے ملبوسات کا برانڈ لانچ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

ان سے قبل بھی متعدد اداکاراؤں، ماڈلز و گلوکاراؤں سمیت اسپورٹس و دیگر لائف اینڈ اسٹائل شخصیات نے میک اپ، بیوٹی، لباس و فیشن برانڈز متعارف کرا رکھے ہیں۔

شوبز شخصیات میں سے بعض شخصیات نے اپنے پروڈکشن ہاؤس بھی متعارف کرا رکھے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024