• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسلام آباد یونائیٹڈ کی مشکلات میں اضافہ، فہیم اشرف انجری کا شکار

شائع June 10, 2021 اپ ڈیٹ June 11, 2021
آل رانڈر فہیم اشرف بائیں ہاتھ میں انجری کے سبب کم از کم تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی
آل رانڈر فہیم اشرف بائیں ہاتھ میں انجری کے سبب کم از کم تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے اور انجری کے سبب آل رانڈر فہیم اشرف کم از کم تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے ابوظبی میں دوبارہ آغاز کے بعد پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں: [پی ایس ایل 2021: بابر کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کو شکست

کرک انفو کے مطابق اس میچ میں آل راؤنڈر فہیم اشرف الٹے ہاتھ میں انجری کا شکار ہوئے جس کی وجہ سے وہ کم از کم تین میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

فہیم اشرف فیلڈنگ کرتے ہوئے اننگز کے پانچویں اوور میں انجری کا شکار ہوئے لیکن اس کے باوجود دو اوورز کیے اور فخر زمان کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔

اس کے بعد وہ انگوٹھے پر ٹانکے لگوانے گئے جہاں انہیں پانچ ٹانکے لگے اور وہ باؤلنگ کے دوران میچ کے اکثر حصے میں ٹیم کو دستیاب نہ ہو سکے۔

میدان میں واپسی پر فہیم اشرف کو میچ ریفری اور امپائر باؤلنگ کی اجازت نہیں دے رہے تھے لیکن ان کی انجری کی نوعیت کو غیرمعمولی تسلیم کرتے ہوئے بقیہ دو اوورز بھی کرانے کی اجازے دے دی گئی۔

اوورز کراتے ہیں وہ میدان سے باہر چلے جاتے کیونکہ وہفیلڈنگ کرنے کے قابل نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2021: بابر کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود کراچی کنگز کو شکست

2018 سے فہیم اشرف اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اب تک 36 میچوں میں 18.88 کی اوسط سے وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ اب تک 51 وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

پی ایس ایل کے التوا کے سبب اسلام آباد یونائیٹڈ سب سے زیادہ متاثر ہونے والی ٹیموں میں سے ایک ہے جو لیگ مؤخر ہونے کی وجہ سے ایلکس ہیلز، لوئس گریگوری، فل سالٹ اور جینمن ملان سے محروم ہو چکی ہے۔

فرنچائز نے عثمان خواجہ کی خدمات حاصل کی ہیں لیکن انہیں بقیہ کھلاڑیوں کے مؤثر متبادل نہیں مل سکے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024