• KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:08pm Maghrib 5:44pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:02pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm

دلہا کے 'گٹکا' کھانے پر دلہن کا شادی سے انکار

شائع June 10, 2021
ریاست اترپردیش میں ایک ہفتے میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
ریاست اترپردیش میں ایک ہفتے میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

بھارت میں پیش آنے والے ایک منفرد واقعے میں دلہن نے 'دلہا کے گٹکا' کھانے کی عادت پر شادی سے انکار کردیا۔

انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

اس حوالے سے منیار پولیس اسٹیشن کے عہدیدار شیلیندرا سنگھ نے بتایا کہ مشرالی گاؤں سے تعلق رکھنے والی دلہن کی شادی 5 جون کو کھیجوری گاؤں سے تعلق رکھنے والے شخص سے ہونی تھی۔

تاہم جب دلہا شادی کی تقریب میں پہنچا تو دلہن نے دیکھا کہ وہ 'گٹکا' کھارہا تھا، جس کے بعد دلہن نے شادی سے انکار کردیا اور شادی کی تقریب منسوخ کردی گئی۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متاثرہ شخص کی ہسپتال میں شادی، دُلہن حفاظتی لباس میں ملبوس

شادی کی تقریب منسوخ کرنے سے قبل کچھ گھنٹے تک دلہن کو شادی کے لیے رضامند کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں لیکن وہ شادی نہ کرنے پر بضد تھیں۔

جس کے بعد دونوں خاندانوں نے ماضی میں ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف واپس کرنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہفتے میں اس نوعیت کا دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں رخصتی پر زیادہ رونے سے دلہن کی موت

گزشتہ ہفتے ضلع پرتاپ گڑھ کی دلہن نے اس وقت شادی سے انکار کردیا تھا جب دلہا، شراب کے نشے میں تقریب میں پہنچا اور دلہن کو اپنے ساتھ رقص پر مجبور کیا تھا۔

بعدازاں صورتحال بگڑنے پر پولیس کو طلب کیا گیا تھا جنہوں نے مداخلت کرکے دلہا کو جہیز کے تحائف واپس کرنے پر رضامند کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 18 نومبر 2024
کارٹون : 17 نومبر 2024