• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ویوو کا کم قیمت 5 جی فون وائے 53 ایس متعارف

شائع June 9, 2021
— فوٹو بشکریہ ویوو
— فوٹو بشکریہ ویوو

ویوو نے اپنا اسمارٹ فون وائے 53 ایس 5 جی متعارف کرایا ہے۔

اس سے قبل ویوو کی جانب سے مارچ 2017 میں وائے 53 پیش کیا گیا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ 5 جی ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

ویسے 4 سال پرانے فون سے نئی ڈیوائس بالکل مختلف ہے۔

ویوو وائے 53 ایس میں 6.58 انچ کا ایف ایچچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون 480 پراسیسر موجود ہے جو 5 جی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

وائے 5 ایس میں 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی تک اسٹوریج دی گئی ہے۔

اسی طرح 5000 ایم اے ایچ بیٹری 18 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج اوریجن او ایس 1.0 سے کیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک میکرو لینس موجود ہے جو 4 سینٹی میٹر تک فوکس کرسکتا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1799 چینی یوآن (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی والا فون 1999 یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024