• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دنیا کے قابل رہائش شہروں میں کراچی کے حصے میں کونسا نمبر آیا؟

شائع June 9, 2021
فہرست میں کراچی کی رینکنگ میں 2 درجے بہتر آئی — فیس بک فوٹو
فہرست میں کراچی کی رینکنگ میں 2 درجے بہتر آئی — فیس بک فوٹو

پاکستان کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ آبادی والا شہر کراچی دنیا کے 10 کم ترین قابل رہائش شہروں میں شامل ہے۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو) نے ریسرچ اینڈ اینالاسز ڈویژن کی سالانہ دی گلوبل لائیوبلیٹی انڈیکس 2021 رپورٹ میں یہ بات بتائی گئی۔

ہر سال ای آئی یو دنیا کے 140 ممالک کی فہرست جاری کرتا ہے جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے شہروں میں رہن سہن، جرائم کی شرح، ٹرانسپورٹ کا نظام، انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیمی سہولیات تک رسائی کے ساتھ ساتھ سیاسی اور معاشی استحکام شامل ہوتا ہے۔

گزشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی کراچی اس فہرست کے ان شہروں میں شامل تھا جن کو رہائش کے لیے بدتر خیال کیا جاتا ہے اور 140 میں سے 134 واں نمبر اس کے حصے میں آیا۔

کراچی سے آگے لیبیا کا شہر تریپولی، الجزائر کا دارالحکومت الجزائر سٹی، بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا، پاپوا نیو گنی کا شہر پورٹ مورسبے، نائیجریا کا شہر لاگوس اور شام کا شہر دمشق بالترتیب 135 سے 140 نمبر پر ہیں۔

ای آئی یو نے ان شہروں کا 100 پوائنٹس کی ریٹنگ کے ساتھ تجزیہ کیا ہے جس میں کراچی کو استحکام میں 20، صحت عامہ میں 33.3، ثقافت اور ماحولیات میں 33.33، تعلیم میں 58.3 اور انفرا اسٹرکچر میں 51.8 پوائنٹس دیے گئے۔

2019 کے بعد کورونا وائرس کی وبا کے باعث گزشتہ سال اس فہرست کو جاری نہیں کیا گیا تھا اور آخری بار کے مقابلے میں کراچی کی درجہ بندی میں 2 درجے بہتری آئی ہے، جو اس سے پہلے 136 ویں نمبر پر تھا۔

کورونا کی وبا کے باعث اس سالانہ فہرست میں رہائش کے قابل شہروں کی درجہ بندی میں نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں اور پہلی بار نیوزی لینڈ کا شہر آک لینڈ پہلے نمبر پر رہا۔

اس سے قبل 2018 سے آسٹریا کا دارالحکومت ویانا مسلسل پہلے نمبر پر آرہا تھا مگر اس بار سرفہرست شہروں میں نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، جاپان اور سوئٹزر لینڈ کے شہروں کا غلبہ تھا۔

آک لینڈ پہلے، جاپانی شہر اوساکا دوسرے، آسٹریلیا کاا ایڈیلیڈ تیسرے، نیوزی لینڈ کا ویلنگٹن چوتھے، جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو 5 ویں، آسٹریلیا کا پرتھ چھٹے، سوئٹزرلینڈ کا زیورخ اور جنیوا بالترتیب 7 ویں اور 8 ویں، آسٹریلیا کے شہر میلبورن اور برسین 9 اور 10 ویں نمبر پر رہے۔

ویلنگٹن پہلی بار ٹاپ 10 میں شامل ہوا جبکہ اوساکا نے آخری فہرست کے مقابلے میں اپنی پوزیشن کو 2 درجے بہتر کیا جبکہ حیران کن طور پر کئی سال سے نمبرون ویانا ٹاپ 10 سے خارج ہوگیا۔

ای آئی یو کے مطابق کووڈ 19 کی وبا نے عالمی سطح پر رہائش کے قابل ماحول پر بہت زیادہ اثرات مرتب کیے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ دنیا بھر کے شہر اب پہلے کے مقابلے میں کم قابل رہائش ہوچکے ہیں اور یورپ خاص طور پر اس سے متاثر ہوا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024