• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انیل کپور کے بیٹے کا کترینہ کیف کے تعلقات سے متعلق انکشاف

شائع June 9, 2021
وکی کوشل اور کترینہ کے تعلقات ہیں، ہرش وردھن—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
وکی کوشل اور کترینہ کے تعلقات ہیں، ہرش وردھن—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

بولی وڈ کے سدا بہار اداکار کہلائے جانے والے انیل کپور کے بیٹے اداکار ہرش وردھن کپور نے بار بی ڈول کترینہ کیف کے تعلقات کے حوالے سے انکشاف کرکے تہلکہ مچا دیا۔

بھارتی میڈیا میں ویسے بھی گزشتہ دو سال سے کترینہ کیف کے تعلقات، منگنی اور شادی سے متعلق چہ مگوئیاں ہوتی رہتی ہیں، تاہم حال ہی میں ہروش وردھن کپور نے ان سے متعلق نئی بات کہہ کر سب کو حیران کردیا۔

ہرش وردھن کپور ’زوم ٹی وی‘ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنی آنے والی فلموں سمیت اداکار خاندان سے تعلق رکھنے کی وجہ سے خود کو شوبز میں حاصل اہمیت سے متعلق بھی باتیں کیں۔

ہرش وردھن کپور نے اعتراف کیا کہ والد انیل کپور اور بہن سونم کپور سمیت خاندان کے دیگر افراد کے شوبز میں ہونے کی وجہ سے انہیں اہمیت حاصل ہے، تاہم ان کا اپنا ٹیلنٹ بھی ان کی پہچان ہے۔

وکی کوشل اور کترینہ کیف کے تعلقات کی خبریں چند سال سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک
وکی کوشل اور کترینہ کیف کے تعلقات کی خبریں چند سال سے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ فیس بک

طویل دورانیے کے پروگرام میں ہرش وردھن کپور نے اپنی آنے والی فلموں سمیت ماضی میں خود کو کئی فلموں میں کام کرنے کی پیش کش کیے جانے کے حوالے سے بھی انکشافات کیے۔

ہرش وردھن کپور نے واضح کیا کہ انہیں 2018 کی کامیڈی فلم ’اندھا دھن‘ میں ایوشمن کھرانہ کی جگہ کام کرنے کی پیش کش ملی تھی اور وہ بھی مذکورہ فلم میں کام کرنے سے متعلق پرجوش تھے مگر بعض چیزوں کی وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہ بن پائے۔

یہ بھی پڑھیں: حیران ہوں کہ کترینہ کیف مجھ سے واقف ہیں، وکی کوشل

انہوں نے واضح کیا کہ مذکورہ فلم میں کام نہ کر پانے کی وجہ ان کی جانب سے منع کرنا نہیں تھا اور نہ ہی فلم کی ٹیم نے ان سے معذرت کی تھی بلکہ وہ مذکورہ فلم کے کردار کے لیے کچھ چیزیں سیکھنے میں سست پڑ گئے اور کچھ دوسری چیزوں کی وجہ سے وہ فلم کا حصہ نہ بن پائے۔

پروگرام کے ایک سیگمنٹ میں ہرش وردھن کپور نے مختلف سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی بہن سونم کپور کا ہر معاملے میں ’اوپن مائنڈڈ‘ ہونا انہیں بہت اچھا لگتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اداکارہ اننیا پانڈے سے سارہ خان کو بہتر اداکارہ قرار دیا اور دلیل دی کہ انہوں نے ’کیدر ناتھ اور سامبا‘ سمیت دیگر فلموں میں اچھی اداکاری کی۔

اسی سیگمنٹ میں انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کے درمیان تعلقات کی خبریں غلط نہیں ہیں بلکہ وہ درست ہیں۔

فلمی خاندان سے ہونی کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے، ہرش وردھن کپور—فائل فوٹو: فیس بک
فلمی خاندان سے ہونی کی وجہ سے اہمیت حاصل ہے، ہرش وردھن کپور—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے مختصر جواب دیا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے درمیان تعلقات ہیں اور وہ ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید گفتگو نہیں کی۔

ہرش وردھن کپور کی جانب سے کترینہ کیف کے تعلقات سے متعلق بات کرنے کے بعد بھارتی میڈیا میں وکی کوشل اور کترینہ کی دوستی سے متعلق کئی خبریں شائع ہوئیں۔

ہرش وردھن کپور کے انکشاف سے قبل کترینہ کیف اور وکی کوشل کی سوشل میڈیا پر ایک ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوتی رہی ہیں لیکن خود انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اعتراف نہیں کیا۔

ماضی میں اگرچہ دونوں اداکار ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے سمیت ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کر چکے ہیں اور دونوں کو کچھ ایوارڈز تقریبات میں ایک ساتھ پرفارمنس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

تاہم دونوں نے کبھی کھل کر ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کا اعتراف نہیں کیا۔

وکی کوشل سے قبل کافی عرصے تک کترینہ کیف کا نام چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے ساتھ جوڑا جاتا رہا جب کہ اس سے قبل ان کا نام بولی وڈ دبنگ ہیرو سلمان خان کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔

سونم کپور کی سب سے اچھی بات ان کا اوپن مائنڈڈ ہونا ہے، ہرش وردھن کپور—فائل فوٹو: انسٹاگرام
سونم کپور کی سب سے اچھی بات ان کا اوپن مائنڈڈ ہونا ہے، ہرش وردھن کپور—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024