• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:33pm Maghrib 5:10pm
  • ISB: Asr 3:34pm Maghrib 5:12pm

کرینہ کپور نے فلم میں کام کے لیے 6 ہیروئنز جتنا معاوضہ مانگ لیا

شائع June 9, 2021
کرینہ کپور کی آخری فلم انگریزی میڈیم گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرینہ کپور کی آخری فلم انگریزی میڈیم گزشتہ برس ریلیز ہوئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ ’بے بو‘ کرینہ کپور شادی اور دو بچوں کی ماں بن جانے کے باوجود تاحال فلم سازوں کی اولین ترجیح ہیں اور اسی لیے ہی شاید انہوں نے اپنی اہمیت کا اندازہ لگاتے ہوئے بھاری معاوضہ طلب کرنا شروع کردیا۔

خبریں ہیں کہ کرینہ کپور نے اپنی آنے والی میتھالوجیکل فلم ’سیتا: دی انکارنیشن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے 4 یا پانچ نہیں بلکہ پورے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ مانگ لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق خبریں ہیں کہ فلم ساز الوکک ڈیسائی نے آنے والی فلم میگا بجٹ فلم کے لیے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے، جس کے لیے بولی وڈ ’بے بو‘ نے ان سے 12 کروڑ روپے مانگ لیے۔

مذکورہ فلم کے لیے کرینہ کپور کو ’سیتا‘ کے مرکزی کردار کی پیش کش کی گئی، مذکورہ فلم بھارتی ہندو مذہب کی رامائن کہانیوں پر مبنی ہوگی۔

فلم کی کہانی ’سیتا‘ رامائن کے گرد گھومے گی اور اس کردار کے لیے فلم ساز نے کرینہ کپور سے رابطہ کیا ہے، جنہوں نے ان سے 6 ہیروئنز کے برابر معاوضہ مانگا ہے۔

اگرچہ فلم کی ٹیم نے تاحال واضح نہیں کیا کہ انہوں نے کرینہ کپور کو کام کی پیش کش کی ہے یا نہیں، تاہم ذرائع کے مطابق اداکارہ کی جانب سے بھاری معاوضہ طلب کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر فلم کی ٹیم دوسری ہیروئنز کے ساتھ رابطہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’پدماوتی‘ میں دپیکا کا دو ہیروز سے زیادہ معاوضہ

دوسری جانب کرینہ کپور نے بھی اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا، البتہ انہیں بچے کی پیدائش کے بعد شوبز سرگرمیوں میں متحرک دیکھا جا رہا ہے۔

بولی میں اگرچہ ماضی میں بھی دپیکا پڈوکون جیسی اداکارائیں ’پدماوتی‘ جیسی فلموں کے لیے بھاری معاوضہ یعنی 13 کروڑ روپے تک کا معاوضہ وصول کر چکی ہیں، تاہم پہلا موقع ہے کہ کرینہ کپور نے ایک فلم میں کام کا اتنا معاوضہ مانگا ہے۔

کرینہ کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 6 کروڑ روپے تک وصول کرتی ہیں، تاہم بعض اوقات وہ 8 کروڑ روپے بھی لیتی ہیں، لیکن کبھی کبھار وہ 5 کروڑ روپے سے کم معاوضے پر بھی فلم میں کام کرتی ہیں۔

کرینہ کپور کی جانب سے ’سیتا‘ کے لیے 12 کروڑ روپے کا معاوضہ شادی اور دو بچوں کی ماں بن جانے کے بعد کیا جا رہا ہے اور یہ پہلا موقعہ ہے کہ بچوں کی پیدائش کے بعد کسی اداکارہ نے اتنے معاوضے کا مطالبہ کیا ہو۔

عام طور پر بولی وڈ میں ہیروز 10 سے 12 کروڑ اور بعض اوقات سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان جیسے ہیروز 30 کروڑ روپے تک معاوضہ بھی لیتے ہیں جب کہ بولی وڈ خانز اکثر فلموں کی کمائی سے بھی 10 سے 15 فیصد تک حصہ وصول کرتے ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ’سیتا: دی انکارنیشن‘ کی ٹیم نے کرینہ کپور کو اتنا معاوضہ مانگے جانے پر کاسٹ کرنے سے متعلق گرین سگنل دیا ہے یا نہیں، تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں مذکورہ فلم کی مرکزی اداکارہ سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024