• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر کو لیک کہنے پر ثروت گیلانی کا مداح کو جواب

شائع June 8, 2021
اداکارہ شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ثروت گیلانی کو اگرچہ ماضی میں شوہر کے ساتھ کرائے گئے فوٹو شوٹ اور ان کے ساتھ شیئر کی گئی تصاویر پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

تاہم حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دینے کے سلسلے کے دوران ایک مداح نے انہیں شوہر کو بوسہ دینے کی پرانی تصویر پر شرمندہ کرنے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ نے مداح کو پیار بھرا جواب دے کر لاجواب کردیا۔

ثروت گیلانی نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ جلد ہی وہ ’مائینڈ بلوئنگ‘ نامی ایک پروجیکٹ میں دکھائی دیں گی لیکن انہوں نے مذکورہ پروجیکٹ سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ساتھ ہی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کا اب تک کا پسندیدہ پاکستانی ڈراما ’تنہائیاں‘ ہے۔

ثروت گیلانی سے ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ اپنے باتھ روم کے چپل انہیں فروخت کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دیا کہ ’نہیں‘ ساتھ ہی انہوں نے مداح کو بتایا کہ لیکن وہ انہیں بتانا چاہتی ہیں کہ وہ ’چپل‘ زور سے لگتی ہے اور انہوں نے بچپن میں بہت کھائی ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

شوٹنگ کے دوران مناظر کو دوبارہ شوٹ کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ کسی بھی منظر کو دوبارہ شوٹ کرنا شرمندگی کا باعث نہیں ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ انہیں چائے اور کافی نہیں بلکہ آئس کریم پسند ہے، اسی طرح انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن کی ایک بات بہت یاد آتی ہے کہ وہ جب چھوٹی تھیں تو درختوں پر چڑھ جاتی تھیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ایک مداح کی جانب سے انہیں شوبز کی سب سے خوبصورت شخصیت قرار دیے جانے پر انہوں نے مداح کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ ایسا نہیں ہے لیکن وہ چند خوبصورت شخصیات میں سے ایک ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ثروت گیلانی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے انڈس ویلے اسکول سے کمیونی کیشن ڈیزائن میں بیچلر کر رکھا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اداکارہ نے ایک مداح کو بتایا کہ انہیں اب تک اپنا سب سے بہترین کردار ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں سارا کا لگتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ درختوں اور پودوں سے بات کرنے کی زبان بھی جانتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے ہر وقت مسکراتے رہنے، چیزوں کو ٹھیک کرتے رہنے اور ہر طرح کے آرٹ میں مگن رہنا ان کی عادتیں ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ثروت گیلانی سے ایک مداح نے رائے پوچھی کہ جب ان کی شوہر کے ساتھ بوسہ دینے کی تصویر لیک ہوئی تھی تو ان کا کیا رد عمل تھا؟

مداح کے جواب پر اداکارہ نے انہیں پیار بھرا جواب دیا کہ شوہر کے ساتھ بوسہ دینے کی تصویر کو لیک ہونا نہیں کہتے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ ثروت گیلانی کو نومبر 2020 میں اس وقت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب کہ ان کے شوہر اداکار فہد مرزا نے انسٹاگرام پر اہلیہ کے ساتھ بیرون ملک میں بوسہ دینے کی تصویر پوسٹ کی تھی۔

بعد ازاں ثروت گیلانی کو شوہر فہد مرزا کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024