آنر 50 کے کیمرے کی پہلی جھلک کمپنی نے جاری کردی
آنر کے نئے اسمارٹ فونز 16 جون کو متعارف کرائے جائیں گے اور اس سے قبل ہی کمپنی نے ان کی باضابطہ جھلک جاری کردی ہے۔
آنر 50 سیریز کے فون کے بیک کا ڈیزائن کمپنی کی جانب سے جاری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تصویر سے پتا چلتا ہے کہ فون کے بیک 2 سرکل موجود ہیں جن میں کیمرا سنسرز چھپے ہوئے ہیں۔
اس تصویر میں فون کے بیک پر 3 3سیکنڈری کیمرے نظر آرہے ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ آنر 50 پرو پلس ہوسکتا ہے، جو اس سیریز کا طاقتور ترین فون ہے۔
تصویر میں مین لینس کے ساتھ کچھ لکھا نہیں مگر ایک اور تصویر میں 100 میگا پکسل کا انکشاف کیا گیا ہے جبکہ آنر 50 پرو میں 108 میگا پکسل کیمرا دیئے جانے کا امکان ہے۔
مختلف لیکس کے مطابق فون سیریز میں 100 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی جو ہواوے سے الگ ہونے والی کمپنی کے فونز میں پہلی دفعہ متعارف کرائی جارہی ہے۔
فیچرز سے ہٹ کر آنر کے اس سیریز کے فونز میں گوگل سروسز اور ایپس کی بھی واپسی ہوسکتی ہے۔
درحقیقت یہی بنیادی وجہ ہے جس کے باعث ہواوے نے اسے فروخت کردیا تھا تاکہ آنر برانڈ کو امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچایا جاسکے اور فلیگ شپ فیچرز کے باعث یہ نئی سیریز سام سنگ گلیکسی اور دیگر کمپنیوں کے فونز کو سخت ٹکر دے سکے گی۔
کمپنی نے کچھ عرصے پہلے تصدیق کی تھی کہ آنر 50 اور آنر 50 پرو میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہوگا۔
اس کے مقابلے میں آنر 50 پرو پلس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے۔
ان اسمارٹ فونز میں 506.79 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ جبکہ ڈوئل فرنٹ کیمرا سیٹ اپ ہوسکتا ہے۔