‘جی سیون کے امیر ممالک ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں‘
ایک سو زائد سابق صدور، وزرائے اعظم اور وزرائے خارجہ نے نے گروپ آف سیون (جی 7) کے امیر ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی سطح پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے لیے ترقی پذیر ممالک کی مدد کریں۔
انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر غریب ممالک کی مدد نہیں کی گئی وبا پر قابو نہیں پایا جا سکے گا۔
سابق عالمی رہنماؤں نے جی 7 کو لکھے گئے اپنے مراسلے میں کہا کہ 2020 میں عالمی تعاون ناکام ہوچکا ہے لیکن یہ 2021 ایک نئے دور کا آغاز کرسکتا ہے۔