• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لیگز کی وجہ سے کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کرکٹ میں دلچسپی ختم ہوگئی، فاف ڈیوپلیسی

شائع June 6, 2021 اپ ڈیٹ June 7, 2021
ڈیوپلیسی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے—فائل/فوٹو: اے پی
ڈیوپلیسی لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے—فائل/فوٹو: اے پی

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہا ہے دنیا بھر میں کرکٹ لیگز مضبوط ہورہی ہیں اور یہ حقیقت ہے کہ کھلاڑیوں کی بین الاقوامی کرکٹ میں دلچسپی ختم ہوگئی ہے۔

ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 مارچ میں ملتوی ہونے کے بعد اب دوبارہ آغاز ہو رہا ہے جو خوشی کا باعث ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کے بقیہ میچز کا 9 جون سے آغاز، فائنل 24 جون کو ہوگا

خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں پی ایس ایل حکام نے متعدد کھلاڑیوں اور اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بقیہ میچز ملتوی کردیئے تھے اور اب پی ایس ایل 6 کا متحدہ عرب امارات میں دوبارہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پی ایس ایل میں دوبارہ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے تاہم یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں لیکن تمام ٹیمیں تازہ دم ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے مشہور بلے باز نے کہا کہ ان کی ٹیم ٹیبل پر اس پوزیشن پر نہیں ہے جہاں اس کو ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'میں ٹیم کے اندر جونیئر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کرنے کی کوشش کروں گا'۔

انہوں نے کہا کہ وہ پی ایس ایل میں سامنے آنے والے باؤلنگ ٹیلنٹ سے متاثر ہوئے ہیں اور تمام ٹیموں کے پاس بہترین باؤلرز کی فہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد میدان میں ہمیشہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہر کپتان کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے اور سرفراز کے سوچنے کا انداز بھی مختلف ہے'۔

'ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کی فیورٹ ٹیمیں'

فاف ڈیوپلیسی نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیمیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرنچائز مالکان غیرمعمولی حالات کے باوجود پی ایس ایل کے انعقاد پر بورڈ کے مشکور

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول ہے۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد میں اضافے سے عمومی طور پر کھیل کو فائدہ ہوگا۔

ڈیوپلیسی نے کہا کہ یہ بات غلط ہے کہ صرف سپر فٹ کرکٹرز ہی اچھے کھلاڑی بنتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024