• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

سام سنگ کا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 22

شائع June 5, 2021
— فوٹو بشکریہ سام سنگ
— فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 22 کی شکل میں متعارف کرادیا ہے جو جولائی سے صارفین کو دستیاب ہوگا۔

سام سنگ نے گلیکسی اے 22 کو 4 جی اور 5 جی دونوں ورژنز میں متعارف کرایا ہے اور دونوں ہی فونز ایک دوسرے سے کافی حد تک مختلف ہیں۔

اس سے قبل سام سنگ کا سستا ترین 5 جی فون گلیکسی اے 32 5 جی تھا جس کی قیمت 280 یورو سے شروع ہوتی تھی مگر اب یہ اعزاز اے 22 فائیو جی کے پاس چلا گیا ہے۔

گلیکسی اے 22 فائیو جی

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اس فون کے پراسیسر کے بارے میں تو نہیں بتایا مگر ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 700 کو استعمال کو استعمال کیا گیا ہے تاکہ اس کی قیمت کم رکھی جاسکے۔

فون میں 4، 6 اور 8 جی بی ریم جبکہ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

یہ فون 6.6 انچ کے ایل سی ڈی ڈسپلے سے لیس ہے جس میں 90 ہرٹز ریفریش ریٹ موجود ہے۔

فون کے اندر 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور ڈیپتھ سنسر کیمرے موجود ہیں۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 8 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے۔

یہ فون جولائی سے مخصوص مارکیٹوں میں 230 یورو (43 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا جبکہ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 250 یورو (لگ بھگ 47 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

گلیکسی اے 22 ایل ٹی ای

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گللیکسی اے 22 ایل ٹی ای فائیو جی ماڈل سے کافی مختلف ہے۔

اس میں میڈیا ٹیک کا زیادہ پرانا ہیلیو جی 80 پراسیسر موجود ہے جبکہ 4 سے 6 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے مگر ایس ڈی کارڈ سلاٹ موجود نہیں۔

فون کی اسکرین بھی مختلف ہے اور اس میں 6.4 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

اس فون کا نوچ بھی مختلف ہے جس میں 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

اس فون میں بھی 5000 ایم اے ایچ بیٹری 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

فون کے بیک پر 48 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے پر مشتمل ٹرپل کیمرا سیٹ اپ موجود ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس فون کی قیمت اور دستیابی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

تبصرے (3) بند ہیں

Makram Jun 05, 2021 10:27pm
Good news
Makram Jun 05, 2021 10:28pm
Bahtreen new
Makram Jun 05, 2021 10:29pm
Good news

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024