• KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm
  • KHI: Asr 4:15pm Maghrib 5:51pm
  • LHR: Asr 3:29pm Maghrib 5:06pm
  • ISB: Asr 3:28pm Maghrib 5:06pm

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والوں کو ہانیہ عامر کا پیار بھرا جواب

شائع June 5, 2021
اداکارہ نے تنقید کونے والوں کو کرارا جواب دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تنقید کونے والوں کو کرارا جواب دیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں اپنی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تنقید کرنے والے لوگوں کو پیار سے کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک ایسی لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو مسکراہٹیں بکھیرتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر 5 جون کو مسکراتے ہوئے کھچوائی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ’وائرل ویڈیو‘ کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی زندگی کی چھوٹی باتوں کو شیئر کرتی ہیں جو کہ کسی کو بہت اچھے لگتے ہیں اور کوئی ان پر تنقید کرتا ہے۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ سوشل میڈیا پر اپنی ذاتی زندگی کی کچھ چیزیں اس لیے شیئر کرتیں ہیں تاکہ جو لوگ انہیں فالو اور پسند کرتے ہیں وہ ان سے متعلق جان سکیں اور ان کا فالوورز سے رابطہ رہے۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ وہ سوشل میڈیا پر مسکراہٹیں اور خوشیاں بکھیرنے کے لیے موجود ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ لوگ انہیں ایک ایسی لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو دلوں میں گھر کر جاتی ہے۔

اداکارہ کے مطابق وہ اپنے مداحوں کے لیے ذاتی زندگی کی باتیں شیئر کرتی ہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ کے مطابق وہ اپنے مداحوں کے لیے ذاتی زندگی کی باتیں شیئر کرتی ہیں—اسکرین شاٹ

اپنی پوسٹ میں انہوں نے تنقید کرنے والے افراد کے لیے لکھا کہ وہ بے فکر رہیں، کیوں کہ وہ جذبات میں آکر پوسٹ نہیں کر رہیں بلکہ وہ مذکورہ پوسٹ ان افراد کے لیے لکھ رہی ہیں جو محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو محبت اور خوشیاں بکھیر کر زندگی کو انجوائے کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

ہانیہ عامر نے مذکورہ پوسٹ اس وقت کی جب ٹوئٹر پر ان کا نام 4 اور 5 جون کی درمیانی شب ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔

ان کا نام اس وقت ٹرینڈ میں آیا جب کہ سوشل میڈیا پر ان کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں اپنے 16 سالہ بھائی اور گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ مذاق کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ انتہائی قریب دیکھا گیا، جب کہ ان کے بھائی کو بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بظاہر انہوں نے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کے لیے ویڈیو بنائی مگر مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے ان پر تنقید کی اور ان کے انداز کو عریاں اور بولڈ قرار دیا۔

بعض لوگوں کے مطابق اداکارہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں تاکہ ان کا نام ٹرینڈ میں آجائے—اسکرین شاٹ
بعض لوگوں کے مطابق اداکارہ جان بوجھ کر ایسا کرتی ہیں تاکہ ان کا نام ٹرینڈ میں آجائے—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024