• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

'کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے'

شائع June 5, 2021
این سی او سی نے وبا کا پھیلاؤ مزید روکنے کے لیے قوم پر ویکسی نیشن کرانے پر زور دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی
این سی او سی نے وبا کا پھیلاؤ مزید روکنے کے لیے قوم پر ویکسی نیشن کرانے پر زور دیا — فائل فوٹو / اے ایف پی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

این سی او سی سے جاری بیان مطابق پاکستان انٹرنشینل ایئرلائن (پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ سائنوفارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر چین سے پاکستان پہنچ گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کو جون میں سائنوفارم، کین سائنو اور سائنوویک کی مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 خوراکیں ملیں گی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ملک میں جاری بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم میں سہولیات بڑھانے کے ساتھ ساتھ ویکسین کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

این سی او سی نے وبا کا پھیلاؤ مزید روکنے کے لیے قوم پر ویکسی نیشن کرانے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں کے اسکول 6 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ

بیان میں کہا گیا کہ تعلیمی شعبہ دوبارہ کھولنے کا بھی جائزہ لیا گیا اور کورونا کی کم شرح والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے 7 جون سے کھول دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 22 مئی کو وزارت تعلیم نے تیسری لہر کے تناظر میں کورونا کیسز میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہونے پر کراچی، اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، سوات سمیت مختلف شہروں میں سرکاری اور نجی اسکول 6 جون تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ ملک کے ان اضلاع میں اسکولز 6 جون تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جہاں کورونا کے کیسز کی شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔

تاہم دو روز قبل وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ جب تک حکومت کو یقین نہیں آجاتا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہو رہی ہے، اس وقت تک صوبے میں اسکول بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں کمی تک سندھ میں اسکول بند رہیں گے، وزیر صحت

اس سے قبل 19 مئی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی تھی جہاں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم تھی، پنجاب میں اسکول کے وزیر تعلیم مراد راس نے 7 جون سے صوبے اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں عملے کے لیے کووڈ-19 ویکسین کو بھی لازمی قرار دے دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024