• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

غیر شادی شدہ لڑکیوں کو کیسا شوہر تلاش کرنا چاہیے؟ سارہ خان نے بتادیا

شائع June 5, 2021
اداکارہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسا لڑکا ڈھونڈیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسا لڑکا ڈھونڈیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گزشتہ برس 16 جولائی کو منگنی اور محض دو دن بعد 18 جولائی کو رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکارہ سارہ خان نے غیر شادہ شدہ لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہیں کس طرح کے لڑکے سے شادی کرنی چاہیے۔

گلوکار و اداکار فلک شبیر سے شادی کرنے والی اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے، جس میں بعض مداحوں نے ان سے مشورے بھی مانگے ارو انہوں نے سگھڑ خواتین کی طرح نوجوان لڑکیوں کو مشورے بھی دیے۔

اداکارہ نے مداحوں کو جواب دیتے ہوئے بتایا کہ وہ نہ صرف بیڈمنٹن کے کھیل کو پسند کرتی ہیں بلکہ وہ کھیلتی بھی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے بیڈمنٹن کھیلنے کی تصویر بھی شیئر کر ڈالی۔

اداکارہ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ان کا اب تک کا سب سے بہترین فوٹوشوٹ ان کی شادی کا فوٹوشوٹ ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر شادی کی اب تک کی ایک ان دیکھی تصویر بھی شیئر کی، جس میں ان کے شوہر ان کی گود میں سوتے ہوئے دکھائی دیے۔

اداکارہ نے ایک مداح کی فرمائش پر میک اپ کے بغیر اپنی سیلفی بھی شیئر کی، جب کہ ایک شادی شدہ خاتون مداح کی فرمائش پر انہوں نے اپنے بیڈ روم کی تصویر بھی شیئر کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ جلد ہی علی رحمٰن اور گوہر رشید کے ہمراہ لاپتا ڈرامے میں اداکاری کرتی دکھائی دیں گی۔

غیر شادی شدہ اور تنہا زندگی گزارنے والی مداح لڑکی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر سارہ خان نے لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ ان کے شوہر جیسے مرد کو تلاش کرکے ان سے شادی کریں۔

خیال رہے کہ سارہ خان نے گزشتہ برس جولائی میں شادی کی تھی اور رواں برس اپریل میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ سارہ خان امید سے ہیں اور بعد ازاں ان کے شوہر نے کچھ ایسی مبہم سوشل میڈیا پوسٹس بھی کی تھیں، جن سے عندیہ ملتا تھا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

تاہم تاحال اداکارہ یا اداکار نے واضح طور پر تصدیق نہیں کی کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے یا نہیں؟ اور ساتھ ہی دونوں نے ایسی خبروں کی تردید بھی نہیں کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024