• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فرنچ اوپن میں میچ فکسنگ کے الزام میں روسی کھلاڑی گرفتار

شائع June 4, 2021
یانا سزی کووا کو کھیل میں رشوت اور منظم فراڈ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے— اے ایف پی
یانا سزی کووا کو کھیل میں رشوت اور منظم فراڈ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے— اے ایف پی

ٹینس کے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں روسی کھلاڑی یانا سزی کووا کو میچ فکسنگ الزامات پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولیس ذرائع اور فرنچ ٹینس فیڈریشن نے کہا کہ کھلاڑی کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ڈومینک تھیم نے یو ایس اوپن جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

اس حوالے سے باخبر ایک ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاری میچ فکسنگ کی وجہ سے کی گئی ہے۔

گزشتہ ستمبر فرنچ پراسیکیوٹر نے فرنچ اوپن میں ویمنز ڈبل میچ کے دوران میچ فکسنگ کے مبینہ الزامات کی تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

یہ تفتیش رومانیہ کی جوڑی آندریا میتو اور پیٹریشیا ماری اور روس کی سزی کووا اور امریکی میڈیسن برینگل کے درمیان کھیلے گئے میچ منظم گروپ کے فراڈ اور کرپشن کے حوالے سے تھی۔

مذکورہ میچ میں امریکی اور روسی کھلاڑیوں پر مشتمل جوڑی کو رومانیا کی جوڑی کے ہاتھوں فرنچ اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹینس کی تین خواتین کھلاڑیوں کی بیک وقت دو سرکاری اداروں میں نوکری کا انکشاف

روسی ٹینس فیڈریشن کے صدر شامل ترپی شیو نے بتایا کہ انہیں سزی کووا کو حراست میں لیے جانے کا علم ہےاور پیرس میں روسی سفارتخانے کو صورتحال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کوئی دستاویز موصول نہیں ہوئی ہے لہٰذا فی الحال یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کیا ہوا ہے۔

ٹینس میں شفافیت یقینی بنانے والی آزاد ایجنسی نے اس حوالے سے سوال پر کسی تبصرے سے انکار کردیا۔

26سالہ ڈبلز کی اسپیشلسٹ اس وقت عالمی درجہ بندی میں 101ویں نمبر پر موجود تھے اور ذرائع کے مطابق روسی کھلاڑی کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: جوکووچ کی اٹلی اوپن میں فتح، ریکارڈ 36 واں ماسٹرز ٹائٹل

پیرس کے پراسیکیورٹر کے دفتر نے خبر رساں ایجنسی اے پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سزی کووا کو جمعرات کو کھیل میں رشوت اور منظم فراڈ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

یانا سزی کووا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جمعرات کو پہلے راؤنڈ کے میچ کے بعد مساج سیشن سے باہر آتے ہوئے گرفتار کیا گیا، مذکورہ میچ میں انہیں اور ان کی ساتھی یکے ترینا اور الیگزینڈرووا کو اسٹریٹ سیٹ میں آسٹریلین جوڑی کے ہاتھوں شکست ہوئی۔

گزشتہ سال پہلی مرتبہ فرنچ اوپن میں شرکت کی اہل قرار دی جانے والی روسی کھلاڑی سزی کووا کے ہوٹل کے کمرے کی تلاشی بھی لی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024