• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اچھی بیوی اور بہو بننے کی خاطر بولی وڈ سے دور ہوئی، پوجا بیدی

شائع June 4, 2021
پوجا بیدی 90 کی بولڈ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پوجا بیدی 90 کی بولڈ اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماضی کی بولڈ اور مقبول بولی وڈ اداکارہ پوجا بیدی نے انکشاف ہے کہ انہوں نے سابق شوہر کی محبت اور اچھی بیوی و بہو بننے کی خاطر بولی وڈ سے دوری اختیار کی تھی۔

’جو جیتا، وہی سکندر‘ سے 1992 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی پوجا بیدی نے ’لٹیرے، وشکانیا، آتنک ہی آتنک، پھر تیری کہانی یاد آئی‘ سمیت دیگر بھارتی زبانوں کی فلموں میں بھی کام کیا۔

پوجا بیدی نے متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی جب کہ وہ 2011 میں ریئلٹی شو ’بگ باس’ کے پانچویں سیزن میں بھی شامل ہوئی تھیں لیکن وہ گزشتہ کئی سال سے شوبز اور خصوصی طور پر بولی وڈ فلموں سے دور ہیں۔

پوجا بیدی کو اگرچہ شوبز تقریبات میں دیکھا جاتا ہے اور انہیں ٹی وی کے ریئلٹی شوز میں بطور مہمان بھی دیکھا گیا مگر انہوں نے کم از کم ڈیڑھ دہائی سے کسی فلم یا ڈرامے میں اداکاری نہیں کی۔

پوجا بیدی نے 1992 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
پوجا بیدی نے 1992 میں اداکاری کا آغاز کیا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پوجا بیدی نے 1994 میں صنعت کار فرحان فرنیچر والا سے شادی کی تھی اور دونوں میں 2003 میں طلاق ہوگئی تھی۔

پوجا بیدی کے 2 بچے ہیں، جن میں سے ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے، ان کی بیٹی نے سیف علی خان کے ساتھ فلم ’جوانی جانمن‘ سے کیریئر کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پوجا بیدی نے 48 برس کی عمر میں منگنی کرلی

پوجا بیدی 2019 میں اس وقت بھارتی میڈیا میں خبروں کی زینت بنی تھیں جب انہوں نے پہلی شادی کے خاتمے کے 16 سال بعد 48 سال کی عمر میں اپنے دیرینہ بوائے فرینڈ سے منگنی کی تھی۔

اب 51 سال کی عمر ہوجانے کے باوجود پوجا بیدی نے دوسری شادی نہیں کی ہے لیکن وہ منگیتر مانک کنٹریکٹر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

حال ہی میں پوجا بیدی نے اداکار سمیر سونی کے ساتھ انسٹاگرام پر بات کرتے ہوئے بولی وڈ سے دوری کے معاملے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ دراصل انہوں نے اچھی بیوی اور بہو بننے کے لیے فلموں سے دوری اختیار کی تھی۔

مزید پڑھیں: پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا فلمی دنیا میں آنے کو تیار

انہوں نے بتایا کہ شادی سے قبل ہی انہیں ان کے سابق شوہر نے بتایا تھا کہ اگر وہ ان سے شادی کریں گی تو انہیں فلموں کو چھوڑنا پڑے گا، کیوں کہ ان کا خاندان ذرا پرانے خیالات کا ہے۔

پوجا بیدی نے بتایا کہ انہوں نے دباؤ یا مجبوری میں فلموں سے دوری اختیار نہیں کی تھی بلکہ انہوں نے رضا خوشی سے فیصلہ کیا اور انہیں کوئی پچھتاوا نہیں، کیوں کہ انہیں جوانی کے 12 سال اچھے تعلق میں گزارے اور ان کی ازدواجی زندگی کامیاب گزری۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے فیصلے کی وجہ سے ہی ان کی شادی اچھی چلی اور 12 سال کے دوران انہیں دو بچے ہوئے جب کہ 2003 میں طلاق کے بعد اب بھی ان کے سابق شوہر سے اچھے تعلقات ہیں۔

پوجا بیدی کے مطابق ان کے سابق شوہر نے ان کی بچپن کی سہیلی سے شادی کی ہے اور اب ان دونوں کو بچے بھی ہیں۔

سابق اداکارہ کے مطابق ان کے اپنے سابق شوہر اور بچپن کی سہیلی کے ساتھ اب بھی اچھے تعلقات ہیں جب کہ انہوں نے بھی بچپن کے دوست سے منگنی کرکے نئی زندگی کی شروعات کی۔

پوجا بیدی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ کب تک رکھتی ہیں، تاہم انہوں نے بتایا کہ وہ منگیتر کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024