• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کرکٹر احمد شہزاد کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع June 4, 2021
احمد شہزاد کو پہلے 4 سال کا بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
احمد شہزاد کو پہلے 4 سال کا بیٹا بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹر اور بہترین بلے باز احمد شہزاد کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش پر اسپورٹس شخصیات اور سیاستدانوں سمیت شوبز شخصیات نے انہیں مبارک باد پیش کی ہے۔

احمد شہزاد نے ستمبر 2015 میں ثنا احمد سے سادگی سے شادی کی تھی اور جوڑے کے ہاں شادی کے دو سال بعد 2017 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

احمد شہزاد اور ثنا احمد کے ہاں 20 اپریل 2017 کو پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، ان کے ہاں پہلے بیٹا ہوا تھا، جو اب 4 سال کا ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد شہزاد کی شادی

قومی کرکٹر کے ہاں دو جون کو بیٹی کی پیدائش ہوئی اور انہوں نے مذکورہ خبر ٹوئٹ کے ذریعے مداحوں کو بتائی۔

احمد شہزاد نے مختصر ٹوئٹ میں خدا کا شکر ادا کیا اور بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

قومی کرکٹر کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد متعدد اسپورٹس کھلاڑیوں، سیاستدانوں، شوبز شخصیات اور دیگر افراد نے انہیں مبارک باد دی اور انہیں خوش قسمت قرار دیا کہ ان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی۔

احمد شہزاد کو مبارک باد دینے والے افراد میں کرکٹر شاہد آفریدی، سینیٹر فیصل جاوید خان، اداکار شان، جنید خان، شاداب خان، انور علی خان، محمد نواز، اعزاز چیمہ اور دیگر افراد نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بیٹی کی پیدائش پر خوش قسمت قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024