• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم 24 جون کو متعارف کرانے کا اعلان

شائع June 3, 2021
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ
— فوٹو بشکریہ مائیکروسافٹ

مائیکرو سافٹ کی جانب سے 'نئی نسل کا ونڈوز آپریٹنگ سسٹم' 24 جون کو ایک ورچوئل ایونٹ کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے 2 جون کو جاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا۔

سی ای او ستیہ نڈیلا اور چیف پراڈکٹ آفیسر پانوس پانے ونڈوز 10 کے ری ڈیزائن ورژن کو پیش کیا جائے گا، جس کا عندیہ گزشتہ دنوں ستیہ نڈیلا نے دیا تھا۔

ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں افواہیں گزشتہ سال سے سامنے آرہی تھیں جس کا کوڈ نیم سن ویلی بتایا جارہا تھا۔

مگر مئی میں ستیہ نڈیلا نے مائیکرو سافٹ بلڈ ڈویلپر کانفرنس کے دورران تصدیق کی کہ ایک دہائی کے دوران ونڈوز کی سب سے اہم ترین اپ ڈیٹ کی جارہی ہے۔

مختلف افواہوں کے مطابق اس اپ ڈیٹ میں ایک ری ڈیزائن اسمارٹ مینیو، ایکشن سینٹر، فائل ایکسپلورر اور ٹاسک بار کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ آپریٹنگ سسٹم کا انداز جدید کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بھی متعدد نئے فیچرز اس آپریٹنگ سسٹم کا حصہ ہوں گے۔

ستیہ نڈیلا نے اس نئے ورژن کے حوالے سے بتایا تھا 'میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئے نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں'۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک صارفین کو دستیاب ہوگا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024