• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

شادی میں دلہن کی موت پر دلہا نے اس کی چھوٹی بہن کو شریک حیات بنالیا

شائع June 3, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

تصور کریں کہ شادی کی رسومات کے ادائیگی کے دوران اچانک دلہن کا انتقال ہوجائے تو پھر کیا ہوگا؟

یقیناً شادی کی تقریب ماتم میں بدل جائے گی مگر بھارت میں جب ایسا ہوا تو دلہا نے ہونے والی بیوی کی بہن کے ساتھ شادی کرلی۔

جی ہاں واقعی ریاست اترپردیش میں ایسا اس وقت ہوا جب منگیش کمار نامی شخص کی سروبھی نامی لڑکی سے شادی کی رسومات ادا کی جارہی تھیں۔

رسومات کے دوران دلہن نے طبیعت بگڑنے کی شکایت کی اور بے ہوش کر گرگئی۔

خاندان نے اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا مگر وہاں اسے مردہ قرار دیا اور موت کی وجہ ہارٹ اٹیک تھی۔

دلہن کی لاش کو گر واپس لایا گیا تاکہ آخری رسومات ادا کی جاسکیں، مگر اس موت سے شادی کی تقریب رک نہیں سکی۔

گھر پہنچنے کے بعد دلہا نے سروبھی کے والدین سے ان کی دوسری بیٹی سے شادی کی درخواست کی اور حیران کن طور پر وہ تیار بھی ہوگئے۔

یہ تقریب اسی وقت ہوئی جبکہ سروبھی کی لاش دوسرے کمرے میں رکھی ہوئی تھی۔

اس واقعے پر مشتمل سروبھی کے بھائی نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز صوروتحال تھی کہ ایک جانب میری چھوٹی بہن کی شادی ہورہی تھی اور دوسری جانب میری ایک اور بہن کی لاش کمرے میں رکھی تھی۔

دلہن کے بھائی نے کہا 'ہمیں سمجھ نہیں آرہا تا کہ اس وقت کیا کریں، کسی نے آکر تجویز دی تی کہ میری چھوٹی بہن کو دلہا سے شادی کرلینا چاہیے، دونوں خاندانوں پر اس پر بات کی اور تیار ہوگئے'۔

دلہن کے ایک رشتے کے مطابق 'یہ فیصلہ آسان نہیں تھا ایک بیٹی اچانک چل بسی تی اور دوسری کی شادی کی جارہی تھی، ہم نے کبھی اس طرح کے ملے جلے جذبات کا تجربہ نہیں کیا تھا، سروبھی کی موت کا غم اور دوسری بہن کی شادی کی خوشی'۔

حیران کن طور پر سروبھی کی آخری رسومات بھی شادی کے فوری بعد ادا کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024