• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

نئی ون ڈے رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور سرفہرست

شائع June 3, 2021
پاکستان کا کوئی بھی باؤلر آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ - اے ایف پی:فائل فوٹو
پاکستان کا کوئی بھی باؤلر آئی سی سی ٹاپ ٹین رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا۔ - اے ایف پی:فائل فوٹو

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ون ڈے رینکنگ میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔

نئی جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بھارتی بلے باز ویرات کوہلی اور روہت شرما بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

بہترین 10 بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی بلے باز فخر زماں ساتویں پوزیشن پر برقرار ہیں۔

مزید پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

اس کے علاوہ باؤلنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بنگلہ دیش کے مہدی حسن دوسرے اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن تیسرے نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا کوئی بھی باؤلر آئی سی سی ٹاپ 10 رینکنگ میں جگہ نہیں بنا سکا۔

دوسری جانب آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے، انگلینڈ کے بین اسٹوکس دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی تیسرے نمبر پر رہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے عماد وسیم ساتویں نمبر پر رہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل کے وسط میں پاکستانی بلے باز ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی عالمی درجہ بندی میں ویرات کوہلی کی حکمرانی کا خاتمہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک بلے باز بن کر سامنے آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی کی حکمرانی کا خاتمہ، بابر اعظم ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اکتوبر 2017 سے ایک روزہ میچز کے بلے بازوں کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر موجود تھے اور 41 ماہ تک ان کی حکمرانی قائم رہی تھی۔

اس سے قبل ظہیر عباس، جاوید میانداد اور محمد یوسف آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین رہ چکے ہیں۔

ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان بابراعظم کا ٹی ٹونٹی کی عالمی رینکنگ میں تیسرا اور ٹیسٹ میں دوسواں نمبر ہے، ان کے علاوہ صرف ویرات کوہلی دنیا کے وہ واحد بیٹسمین ہیں جو فی الحال ان تینوں فارمیٹ کی عالمی درجہ بندی کے مطابق ابتدائی دس بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024