• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تعلیم اور پردے کا طعنہ دینے والے کو ثنا خان کا کرارا جواب

شائع June 3, 2021
ثنا خان نے اکتوبر 2020 میں شوبز کو خیرباد کہا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ثنا خان نے اکتوبر 2020 میں شوبز کو خیرباد کہا تھا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اکتوبر 2020 میں شوبز کو چھوڑ کر مذہب کی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے والی سابق اداکارہ ثنا خان نے تعلیم اور پردے کا طعنہ دینے والے مداح کو کرارا جواب دے کر خاموش کرادیا۔

ثنا خان نے بولی وڈ فلمز 'ہلہ بول، جے ہو، وجہ تم ہو اور ٹوائلٹ: ایک پریم کتھا' میں سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا تھا۔

انہوں نے ریئلٹی ٹی وی شو بگ باس، خطروں کے کھلاڑی، کامیڈی نائٹس بچاؤ، انٹرٹینمنٹ رات، جھلک دکھلا جا 7 اور کچن چیمپئن میں بھی حصہ لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس 6 سے شہرت پانے والی ثنا خان کا مذہب کی خاطر شوبز چھوڑنے کا اعلان

اس کے علاوہ ثنا خان نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا، سال 2007 میں انہوں نے بولی وڈ فلم دھن دھنا دھن گول میں آئٹم سانگ ’بلو رانی’ بھی کیا تھا۔

تاہم انہوں نے اکتوبر 2020 میں شوبز چھوڑ کر مذہبی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا، بعد ازاں نومبر 2020 میں انہوں نے مذہبی اسکالر مفتی انس سے شادی کرلی تھی۔

شادی کے بعد ثنا خان کو ہمیشہ حجاب اور پردے میں دیکھا گیا اور وہ پردے کے ساتھ ہی اپنے شوہر کے ہمراہ ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

حال ہی میں جب انہوں نے حجاب میں اپنی تصویر شیئر کی تو ہمیشہ کی طرح جہاں کچھ مداحوں نے ان کی تعریف کی، وہیں بعض مداحوں نے ان کی پوسٹ پر نامناسب کمنٹس کیے۔

مزید پڑھیں: ثنا خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ایک مداح نے ان کی تصویر پر کمنٹ کیا کہ ’حجاب اور بکنی‘ ہونی چاہیے تھی۔

اسی طرح ایک مداح نے انہیں طعنہ دیا کہ اتنی پڑھائی لکھائی کرنے کا کیا فائدہ ہوا، سب کی طرح پردے میں رہنا پڑا۔

ثنا خان نے طعنے دینے والے کو خاموش کرادیا—اسکرین شاٹ
ثنا خان نے طعنے دینے والے کو خاموش کرادیا—اسکرین شاٹ

مذکورہ مداح کے کمنٹس پر ثنا خان نے جواب دیا کہ جب وہ پردے میں رہ کر کام کر سکتی ہیں تو انہیں اور کیا چاہیے؟ انہوں نے لکھا کہ انہیں اتنے اچھے شوہر ملے، اتنے اچھے سسرالی ملے اور وہ پردے و حجاب میں رہتے ہوئے تمام کام سر انجام دی رہی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور سب کو کچھ حاصل کیا اور سب سے بڑھ کر پردے میں ان کی حفاظت خدا کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024