• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ون ڈے اور ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے کا اعلان

شائع June 2, 2021
2027 اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
2027 اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ورلڈ کپ کے لیے ٹیموں کی تعداد میں ایک مرتبہ اضافے کا اعلان کیا ہے اور 2027 اور 2031 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس تبدیلی کا اعلان آئی سی سی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں 2024 سے 2031 کے دوران عالمی ٹورنامنٹس کے شیڈول کا اعلان کیا گیا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی نے ٹی20 ورلڈ کپ کی بھارت سے منتقلی کا عندیہ دے دیا

دوسری جانب منی ورلڈ کپ کہلائی جانے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو بھی دوبارہ سے منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور 2025 اور 2029 میں چیمپینز ٹرافی کا انعقاد ہو گا جس میں 8 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیمپئنز ٹرافی آخری مرتبہ 2017 میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان نے چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور اب 8سال بعد دوبارہ ایونٹ منعقد ہو گا۔

2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں 10 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس سے قبل 2015 کے ایونٹ میں 14 ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔

کھیل کی عالمی گورننگ باڈی آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 2027 اور 2031 میں ورلڈ کپ میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی اور 54 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ 2024، 2026، 2028 اور 2030 میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں ہر ایونٹ میں 55 میچ کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان کی ’میرے پاس تم ہو‘ کے گانے کی ویڈیو وائرل

یاد رہے کہ 2019 ورلڈ کپ میں ٹیموں کی تعداد کم کر کے 10 کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو شدید تنقید کا نشانہ سامنا کرنا پڑا تھا اور ناقدین کا ماننا تھا کہ اس سے کھیل کی ترقی کو بہت نقصان پہنچے گا۔

اس موقع پر آئی سی سی حکام نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام سے کھیل میں مسابقت بڑھے گی اور براڈکاسٹرز کی دلچسپی میں اضافہ ہو گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024