• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ڈراما 'زندگی گلزار ہے' زی ٹی وی پر نشر ہونے پر میکال ذوالفقار ناخوش

شائع June 2, 2021
'زندگی گلزار ہے' 2012 میں نجی  چینل ہم ٹی وی پر نشر ہوا تھا —فوٹو: اسکرین شاٹ
'زندگی گلزار ہے' 2012 میں نجی چینل ہم ٹی وی پر نشر ہوا تھا —فوٹو: اسکرین شاٹ

بھارتی چینل 'زی ٹی وی' نے پاکستان کا مقبول ترین ڈراما سیریل 'زندگی گلزار ہے' کو نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

زی ٹی وی نے مذکورہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر 'زندگی گلزار ہے' کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیا۔

بھارتی چینل نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ ڈراما 5 جون سے ہر ہفتہ اور اتوار کو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 12 سے 2 بجے نشر ہوگا۔

اس سے قبل زندگی گلزار ہے زی-زندگی پر نشر ہوا تھا، یہ چینل زی ٹی وی کی جانب سے پاکستانی، ترکی اور بھارتی سیریلز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں : ’دیار دل‘ دوبارہ نشر ہونے پر کوئی مالی فائدہ نہ ملنے پر میکال ذوالفقار افسردہ

تاہم پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی میں اضافے کے باعث پاک- بھارت اشتراک پر پابندی کے بعد یہ نشریات روک دی گئی تھیں۔

اب سلطانہ صدیقی کی ہدایات پر تیار کیا گیا اور عمیرہ احمد کی تحریر کردہ کہانی پر مشتمل یہ ڈراما بھارتی ناظرین کے لیے دستیاب ہوگئی۔

اس سیریل کو 'ہمسفر' کے بعد کامیاب ترین ڈراما قرار دیا جاتا ہے اور یہ اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

تاہم اس ڈرامے کی زی ٹی وی پر نشر کرنے کے اعلان پر میکال ذوالفقار نے ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرٹینمنٹ سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے فنکاروں کو رائلٹیز(مالی فائدہ) دینے کا مطالبہ کیا۔

میکال ذوالفقار نے لکھا کہ فنکاروں کو رائیلٹیز دیں ، مفت میں ڈراما چلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ میکال ذوالفقار نے مارچ میںڈرامے کو دوبارہ نشر کرنے پر اداکاروں کو کوئی مالی فائدہ نہ دینے پر سوال اٹھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا ادکارہ نائلہ جعفری مدد مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

میکال ذوالفقار نے 17 مارچ کو انسٹاگرام اسٹوری میں 'دیارِ دل' کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا تھا کہ ’دیار دل‘ کو متعدد بار دوبارہ چلائے جانے کے باوجود ڈرامے کو کامیاب بنانے والے افراد کو کوئی فائدہ نہیں پہنچایا جا رہا۔

ان کے بعد اداکارہ نائلہ جعفری سمیت سکینہ سموں، سمیع خان، علی ظفر اور دیگر کئی اداکاروں نے ڈراموں کو دوبارہ نشر کرنے پر رائیلٹیز کا مطالبہ کیا تجا۔

'زندگی گلزار ہے' 2012 میں نجی چینل ہم ٹی وی پر نشر ہوا تھا جس میں فواد خان اور صنم سعید نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024