• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

رمضان بازار واقعے کے ایک ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا تبادلہ

شائع June 2, 2021
معاون خصوصی کی افسر کی تذلیل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی — فائل فوٹو / ڈان نیوز
معاون خصوصی کی افسر کی تذلیل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی — فائل فوٹو / ڈان نیوز

حکومتِ پنجاب نے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے نازیبا سلوک کے ایک ماہ بعد اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کا پن دادن خان (ضلع جہلم) میں تبادلہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے 2 مئی کو ان کے استقبال کے لیے نہ آنے پر سیالکوٹ کے جناح اسٹیڈیم کے قریب رمضان بازار کے دورے کے دوران سونیا صدف کی سرعام تذلیل کی تھی۔

معاون خصوصی کی افسر کی تذلیل کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کا سیالکوٹ سے تبادلہ فردوس عاشق اعوان کی واقعے کے بعد افسر سے ناراضی کے باعث کیا گیا۔

مزید پڑھیں: اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر فردوس عاشق کو تنقید کا سامنا

انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی نے غیر معیاری پھلوں کی فروخت پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور وہاں چینی کی عدم دستیابی کی ایک خاتون کی شکایت کا بھی نوٹس لیا۔

فردوس عاشق اعوان نے افسر سے کہا تھا کہ بازار میں فروخت ہونے والی اشیا کے معیار کو دیکھنا ان کی ذمہ داری ہے اور اسی بات کی انہیں تنخواہ ملتی ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف نے تبادلے کے حوالے سے مؤقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024