• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

بھارتی ڈیزائنر کی ملبوسات کیلئے پاکستان میں شوٹنگ پر ماریہ بی نالاں

شائع June 2, 2021
ماریہ بی  کےمطابق پاکستانی ڈیزائنر کو بھارت میں کام کی اجازت نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
ماریہ بی کےمطابق پاکستانی ڈیزائنر کو بھارت میں کام کی اجازت نہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے پاکستان میں بھارتی فیشن ڈیزائنر ابھیناو مشرا کی ملبوسات کی شوٹنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ اب حکومت کے دعوے کدھر گئے؟

ماریہ بی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بھارتی فیشن ڈیزائنر کی حال ہی میں شوٹ کی گئی تصاویر و ویڈیوز کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ابھیناو مشرا کی ملبوسات کی شوٹنگ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی۔

ماریہ بی نے کہا کہ اگر بھارتی فیشن ڈیزائنر آکر پاکستان میں شوٹنگ کر سکتے ہیں تو پھر پاکستانی فیشن ڈیزائنر پڑوسی ملک کیوں نہیں جا سکتے؟

ماریہ بی نے بھارتی ڈیزائنر کی شوٹنگ پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ
ماریہ بی نے بھارتی ڈیزائنر کی شوٹنگ پر برہمی کا اظہار کیا—اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی مختلف اسٹوریز میں سوال اٹھایا کہ آخر ہم بھی بطور انڈسٹری ایسے رد عمل کا اظہار کیوں نہیں کرتے، جیسے بھارتی ڈیزائنر کرتے ہیں اور وہ پاکستانیوں کو وہاں آنے سے روکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کی سلجان خاتون ڈیزائنر ماریہ بی کیلئے ماڈلنگ کریں گی

ساتھ ہی انہوں نے سوال اٹھایا کہ بھارتیوں کے یہاں کام کرنے پر وزیر اعظم کے اب مسئلہ کشمیر کے تناظر میں کیا احکامات ہوں گے؟

ماریہ بی نے فیشن انڈسٹری کے دوسرے لوگوں سے بھی شکوہ کیا—اسکرین شاٹ
ماریہ بی نے فیشن انڈسٹری کے دوسرے لوگوں سے بھی شکوہ کیا—اسکرین شاٹ

انہوں نے مختلف اداکاروں اور صحافیوں کی جانب سے بھی مذکورہ معاملے پر کی گئی ٹوئٹس اور انسٹاگرام پوسٹس کے اسکرین شاٹ شیئر کیے۔

ماریہ بی نے ابتدائی طور پر دعا بٹ کی جانب سے مذکورہ فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کرنے پر کمنٹس کرتے ہوئے تعجب کا ایموجی شیئر کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے مذکورہ معاملے پر انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں۔

ماریہ بی نے جس فوٹو شوٹ پر اعتراض کیا، اس میں فیشن ڈیزائنر ابھیناو مشرا کی ملبوسات کے لیے پاکستانی ماڈلز نے ماڈلنگ کی جب کہ فوٹوگرافی بھی پاکستانی نژاد فوٹوگرافر نے کی۔

مذکورہ فوٹو شوٹ کی تصاویر ابھیناو مشرا نے بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں اور انہوں ماڈلنگ کرنے والی چاروں بہنوں کا شکریہ بھی ادا کیا، لیکن انہوں نے یہ واضح نہیں لکھا کہ فوٹو شوٹ لاہور میں ہوا تھا۔

ابھیناو مشرا نے جس ماڈل موزی صوفی کو پوسٹ میں مینشن کیا، انہوں نے بھی مذکورہ فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کیں۔

موزی صوفی نے فوٹوشوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ماڈلنگ کا مقام لاہور بھی لکھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024