• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

مصر: والد نے بیٹے کو باندھ کر، شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کے رحم کرم پر چھوڑ دیا

شائع June 2, 2021
یہ واقعہ مصر کے شمالی حصے میں واقع القلوبیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آیا—فائل فوٹو: کریٹیو کامنز
یہ واقعہ مصر کے شمالی حصے میں واقع القلوبیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آیا—فائل فوٹو: کریٹیو کامنز

مصر میں ایک شخص نے بیوی سے انتقام لینے کے لیے سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے اپنے ہی بیٹے پر ظلم کی حد پار کردی اور اس کے جسم پر شہد لگا کر کیڑے مکوڑوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے بیٹے پر شہد ڈالا اور اسے باندھ کر حشرات الارض کی خوراک بننے کے لیے چھوڑ دیا۔

والد کی جانب سے اپنے ہی بیٹے پر انسانیت سوز ستم کا یہ واقعہ مصر کے شمالی حصے میں واقع القلوبیہ گورنری کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔

بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے اس واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مصر کی عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

دوسری جانب واقعے میں ملوث مذکورہ شخص فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش تاحال جاری ہے۔

مذکورہ واقعے کی اطلاع مصر میں انسانی حقوق کے عہدیدار ولید مصطفیٰ نے دی، انہوں نے بتایا کہ ایک خاتون نے تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر نے کم سن بیٹے کو شہد لگا کر اسے کیڑوں کے آگے ڈال دیا۔

انسانی حقوق کے عہدیدار کی رپورٹ پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی جہاں بچہ کیڑوں میں گھرا ہوا پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ والد کی سفاکیت کا شکار ہونے والے اس بچے کی عمر 7 سال ہے جو شبین القناطر کا رہائشی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس کو واقعے کی اطلاع دینے کے بعد بچے کی والدہ، شوہر کے ظلم کے خوف سے دوسرے گاؤں چلی گئی تھیں۔

دوسری جانب پولیس نے بچے کے والد کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ اس کی تلاش اور گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان پر وحشیانہ تشدد کرتا ہے اور بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے کے لیے نئے نئے حربے استعمال کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024