• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

رومانوی سین سے قبل میں نے بیوی سے اور رادھیکا نے شوہر سے بات کی، عادل حسین

شائع June 2, 2021
پارچڈ کو 2015 میں عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
پارچڈ کو 2015 میں عالمی فلم فیسٹیولز میں بھی پیش کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عادل حسین نے سماجی مسئلے پر 2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پارچڈ‘ کی ریلیز کے 6 سال بعد کہا ہے کہ مذکورہ فلم میں ایک رومانوی سین شوٹ کروانے سے قبل انہوں نے ساتھی اداکار رادھیکا آپٹے سے کھل کر اور مکمل بات کی تھی۔

’پارچڈ‘ کو ابتدائی طور پر 2015 میں عالمی فلم فیسٹیولز میں پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں مذکورہ فلم کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا۔

لینا یادیو کی لکھی اور ہدایت کردہ فلم کو اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منفرد اداکاری سے لوگوں کو گرویدہ بنانے والی رادھیکا آپٹے

’پارچڈ‘ میں بھارتی ریاست گجرات کے دیہات کی 4 مختلف خواتین و لڑکیوں کی کہانی اور کرداروں کو دکھایا گیا تھا، جو رسموں و رواج اور سماجی بندشوں کے پیش نظر اپنی پہنچان اور نسوانیت کو بھی غیر اہم سمجھ بیٹھتی ہیں۔

عادل حسین اور رادھیکا آپٹے کے منظر پر کافی تنقید کی گئی تھی—اسکرین شاٹ
عادل حسین اور رادھیکا آپٹے کے منظر پر کافی تنقید کی گئی تھی—اسکرین شاٹ

’پارچڈ‘ میں رادھیکا آپٹے کے علاوہ تنشتھا چٹرجی، سروین چاولہ، سیانی گپتا، لہر خان اور عادل حسین سمیت دیگر اداکاروں نے اداکاری کی تھی۔

فلم کو کہانی کی وجہ سے جہاں عالمی سطح پر پذیرائی ملی تھی، وہیں فلم میں رادھیکا آپٹے کے بعض بولڈ اور نیم عریاں مناظر کی وجہ سے اس پر تنقید بھی کی گئی تھی۔

فلم میں خصوصی طور پر اداکار عادل حسین اور رادھیکا آپٹے کے درمیان رومانس کے منظر کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا لیکن اب 6 سال بعد دونوں اداکاروں نے مذکورہ سین پر کھل کر بات کی ہے۔

فلم کی کہانی ریاست گجرات کے گاؤں کی خواتین پر مبنی تھی—اسکرین شاٹ
فلم کی کہانی ریاست گجرات کے گاؤں کی خواتین پر مبنی تھی—اسکرین شاٹ

ہندوستان ٹائمز کے مطابق عادل حسین نے ’پارچڈ‘ کی ریلیز کے چند سال بعد اب انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مذکورہ سین کرنے سے قبل رادھیکا آپٹے سے اس حوالے سے کھل کر بات کی اور ان سے معلوم کیا تھا کہ ان کے بوائے فرینڈ کو تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا؟

عادل حسین کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے رادھیکا سے مذکورہ سین سے متعلق بوائے فرینڈ کے رد عمل کا پوچھا تھا تو اداکارہ نے انہیں بتایا کہ وہ شادی شدہ ہیں اور انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

اداکار کے مطابق پھر رادھیکا آپٹے نے ان سے معلوم کیا کہ کہیں مذکورہ سین شوٹ کروانے سے ان کے ساتھ تو بیوی کوئی مسئلہ نہیں کریں گی؟

رادھیکا آپٹے نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ
رادھیکا آپٹے نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا تھا—اسکرین شاٹ

اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں نے رادھیکا کو بتایا تھا کہ انہوں نے مذکورہ سین کرنے سے قبل اہلیہ کو ساری بات بتائی ہے اور وہ ان کی بیوی ان کی اداکاری کی قدر کرتی ہیں، انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

عادل حسین کی طرح حال ہی میں رادھیکا آپٹے نے بھی مذکورہ سین کے حوالے سے دوبارہ بات کی اور ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس وقت انہیں مذکورہ بولڈ سین شوٹ کرواکر بہت برا لگا تھا۔

رادھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ اگرچہ انہیں اس وقت سین شوٹ کرواتے وقت برا لگا لیکن وہ منظر شوٹ کروانا ان کی مجبوری اور ضروری تھا، کیوں کہ بولی وڈ میں رہنے کے لیے وہ سین کرنا لازمی تھا۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ بولی وڈ میں کام کے دوران ہر وقت خواتین کو جسامت کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنا پڑتا ہے، اس لیے انہوں نے وہ سین شوٹ کرکے اپنا خوف ختم کیا اور مذکورہ سین کے بعد انہیں اپنی جسامت اور چہرے سے مزید لگاؤ پیدا ہوا۔

مذکورہ سین پر دونوں اداکاروں پر کافی تنقید ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
مذکورہ سین پر دونوں اداکاروں پر کافی تنقید ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024