• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے صحافی اسد طور کو ایف آئی اے کا جاری نوٹس معطل کردیا

شائع June 2, 2021
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے جو قوانین بنائے ان کی عدالت قدر کرتی ہے۔ 

---فائل فوٹو: ڈان
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے جو قوانین بنائے ان کی عدالت قدر کرتی ہے۔ ---فائل فوٹو: ڈان

‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے صحافی اسد طور کو جاری کردہ دوسرا نوٹس معطل کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائبر کرائم قوانین سے متعلق اختیارات کے ‘بے جا استعمال’ سمیت شہری کنول شوذب کو ہراساں کرنے اور صحافی اسد طور کی جانب سے ایف آئی اے نوٹسز چیلنج کرنے کی درخواستوں پر جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی۔

مزید پڑھیں: 'صحافی اسد طور پر تشدد کے ملزمان کو قانون کے دائرے میں لایا جائے گا'

دوران سماعت چیف جسٹس اظہر من اللہ نے استفسار کیا کہ کیا ایف آئی اے نے اسد طور سے متعلق کوئی تفتیش کی؟

جس پر وکیل ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ہمیں اس عدالت نے منع کر رکھا تھا نوٹس معطل تھا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ عدالت تفتیش سے کسی کو بھی نہیں روکتی لیکن کیس میچور ہونے سے پہلے لوگوں کو نوٹس جاری کرنے سے روکتے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے سے پھر استفسار کیا کہ آپ نے نوٹس کس قانون کے تحت جاری کیا تھا؟

یہ بھی پڑھیں: صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، شیخ رشید

ایف آئی اے کے وکیل نے جواب دیا کہ پیکا کی سیکشن 20 کے تحت نوٹس جاری کیا گیا تھا جس میں قانون کسی بھی شخص کی شہرت کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے روکتا ہے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ نے جو قوانین بنائے ان کی عدالت قدر کرتی ہے۔

چیف جسٹس اظہر من اللہ نے ریماکس دیے کہ پہلے پورا سیکشن 20 پڑھیں اور پھر دیکھیں یہ قانون کب لاگو ہو گا۔

چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیے کہ یہ قانون تب حرکت میں آئے گا جب متاثرہ شخص خود شکایت کرے۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ کئی کیس آئے جہاں کسی تیسرے شخص کی شکایت پر کارروائی ہو گئی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دے کہ ایف آئی اے بدقسمتی سے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

مزیدپڑھیں: صحافی اسد طور کے خلاف فوج مخالف 'منفی پروپیگنڈا' کرنے پر ایف آئی آر درج

علاوہ ازیں ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد طور کو ایف آئی اے سے جاری دوسرا نوٹس معطل کردیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آئندہ تاریخ پر بتائیں شکایت کیا مجوزہ طریقہ کار پر پوری اترتی ہے؟

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہی یہ کرمنل کیس ہے اس کے سوسائٹی پر اثرات ہوتے ہیں۔

عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ایف آئی اے بتائے کیسے اپ نوٹس جاری کریں گے؟

علاوہ ازیں عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دی کہ ایف آئی اے کو شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے سیف گارڈز بتائیں۔

بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 20 جون تک سماعت ملتوی کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024