• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

سی اے اے نے سفارت کاروں کو اینٹیجن ٹیسٹ سے استثنیٰ دے دیا

شائع June 2, 2021
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پاکستان پہنچنے والے سفارتکاروں، ان کے عملے اور اہل خانہ کو ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ (آر اے ٹی) سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ’پاکستان پہنچنے پر سفارت کاروں کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ لازمی نہیں ہوگا'۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب نے کورونا ویکسین لگوانے والے غیر ملکیوں کیلئے قرنطینہ کی پابندی ختم کردی

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سفارت کار، سفارتی عملہ اور ان کے اہل خانہ جو آر اے ٹی کا انتخاب کرتے ہیں اور نتائج منفی ہوتے ہیں، ان پر گھر میں لازمی قرنطینہ کی شرط لاگو نہیں ہوگی۔

سی اے اے نے واضح کیا کہ انہیں پاکستان کا سفر شروع ہونے سے 72 گھنٹے کے اندر اندر پی سی آر کا منفی نتیجہ درکار ہوگا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان جانے والے مسافروں کے پاس کووڈ 19 کے حفاظتی ٹیکوں کے سرٹیفکیٹ ہونے چاہیے۔

سی اے اے کے مطابق ان کے لیے لازمی ہوگا کہ گھر میں قرنطینہ کے دوران پی سی آر ٹیسٹ دوسرے اور آٹھویں روز کرائیں۔

ٰیہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت نے سینوویک کی کورونا ویکسین کی منظوری دے دی

سی اے اے کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 کی غیر واضح صورتحال کی وجہ سے پاکستان میں داخل ہونے والے سفارتی عملے پر متعلقہ حکام کی جانب سے اضافی شرائط بھی لازمی قرار دی جا سکتی ہیں۔

سی اے اے نے 21 مئی کو جاری ہونے والے اپنے نوٹی فکیشن میں ایک ترمیم کی تھی جس میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹنگ پاکستان آمد کے وقت لازمی قرار دی گئی تھی اور ٹیسٹ کے مثبت نتائج کی صورت میں انہیں اپنے سفارت خانوں میں لازمی طور پر انڈور قرنطینہ سے گزرنا پڑے گا۔

اس کے علاوہ انہیں پاکستان کے سفر کے آغاز سے قبل 72 گھنٹوں کے اندر اندر پی سی آر کی رپورٹ پیش کرنا تھی۔

علاوہ ازیں کووڈ کو روکنے کے لیے سی اے اے نے ہوائی اڈوں پر کام کرنے والے تمام نجی اور سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لانگ کووڈ کی 12 علامات جن کا علم سب کو ہونا چاہیے

سی اے اے کے مطابق پہلے مرحلے میں تمام بڑے ہوائی اڈوں پر ملازمین کی ویکسی نیشن ہوگی اور دوسرے مرحلے میں دیگر ہوائی اڈوں پر ملازمین کی ویکسی نیشن ہوگی۔

سی اے اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں پر تعینات ملازمین کی معلومات فراہم کریں تاکہ ان کی ویکسی نیشن ہوسکے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024