• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ایس ایل 6 کا فائنل 24 جون کو کرانے پر اتفاق

شائع June 1, 2021
پاکستان سپر لیگ کا فائنل 24 جون کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی
پاکستان سپر لیگ کا فائنل 24 جون کو کرانے پر اتفاق ہوا ہے— فائل فوٹو بشکریہ پی سی بی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے حوالے سے حتمی معاملات طے پا گئے ہیں اور ایونٹ کا فائنل 24 جون کو کرانے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ ویزہ، لاجسٹکس سمیت چند دیگر مسائل کی وجہ سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کا انعقاد التوا کا شکار ہے تاہم اب ایک مرتبہ ایونٹ کے لیے حوالے سے حتمی تاریخوں کا تعین کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2021 کیلئے متبادل کھلاڑیوں کا ایک اور ڈرافٹ، شکیب باہر

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) اور چھ فرنچائز مالکان کا منگل کو ورچوئل اجلاس منعقد ہوا جہاں فرنچائز مالکان کو پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز سے متعلق تمام امور پر اپ ڈیٹ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ا 20 جون کے بجائے 24 جون کو ختم ہوں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم اب 23 کے بجائے 25 جون کو دورہ انگلینڈ پر روانہ ہو گی اور 25 جون کو انگلینڈ روانگی کا مطلب ہے کہ اگر ٹورنامنٹ7 جون کو شروع ہوتا ہے تو ٹورنامنٹ میں صرف تین ڈبل ہیڈرز شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فرنچائزز کو بھارت سے تعلق رکھنے والے پراڈکشن عملے میں شامل 16 افراد سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے جو دبئی میں آئسولیشن مکمل کررہے ہیں اور انہیں گزشتہ ہفتے ابوظبی میں داخلے کی اجازت ملی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل: 10 سری لنکن کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی خصوصی اجازت

بھارت سے تعلق رکھنے والے پروڈکشن عملے کو 5 جون سے ابوظبی میں کام کرنے کی اجازت دینے سے متعلق فیصلہ بدھ تک کر لیا جائے گا اور اگر اجازت ملی تو ایونٹ کا آغاز 7 جون سے ہوسکتا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفرازاحمد سمیت مزید 6 افراد ابوظبی پہنچ چکے ہیں جبکہ ملتان سلطانز نے اوبیڈ مکائے کی جگہ زمبابوے کے مزربانی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ ابوظبی پہنچنے والے تمام افراد کا قرنطینہ بدھ کی دوپہر کو مکمل ہوجائے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں بدھ کو شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔

پی سی بی ابوظبی کی حکومت سے رابطے میں رہے گا جبکہ فرنچائز مالکان نے موجودہ حالات میں درپیش چیلنجز کے باوجود سخت محنت کرنے پر پی سی بی کی کاوشو کو سراہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کرانے کی منظوری مل گئی

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

لیگ کو دوبارہ کراچی میں شروع کرنے کی تیاری کی گئی لیکن فرنچائز مالکان کے اصرار اور کووڈ۔19 کی صورتحال کے سبب اب ایونٹ کے بقیہ میچز ابوظبی میں ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024