• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک فوج نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، وزیر اعظم

شائع June 1, 2021
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان افسران سے ملاقات کررہے ہیں، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں— فوٹو: ڈان نیوز
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان افسران سے ملاقات کررہے ہیں، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں— فوٹو: ڈان نیوز

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا دفاع مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارت کے باعث ناقابل تسخیر ہے اور پاک فوج نے بے مثال نتائج دیتے ہوئے ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ 'آئی ایس پی آر' کے مطابق وزیر اعظم نے منگل کو کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ان کا استقبال کیا۔

مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو بلوچستان میں امن و ترقی تاراج کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

وزیراعظم نے اس موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ملک کے مستقبل کے حوالے سے اپنے وژن پر روشنی ڈالی جہاں پر قانون کی حکمرانی، بلاامتیاز احتساب اور انصاف کی فراہمی ہو۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ اقبال اور قائداعظم جیسے ہمارے عظیم رہنماؤں کے نظریے اور اسلامی اصولوں کے مطابق ایک خوشحال ریاست کا قیام تب ہی عمل میں آ سکتا ہے جب ہم بحیثیت قوم مسلسل محنت کریں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے زراعت، صنعت، ٹیکنالوجی اور آٹومیشن جیسے مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں۔

وزیراعظم نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کے کورسز میں شریک افسران سے کہا کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے ناکامی کے خوف سے بالاتر ہو کر اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: 'افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے'

وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے خلاف ہمیشہ بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا ہے۔

اس سے قبل بلوچستان کے علاقے زیارت کے دورے کے موقع پر قائد اعظم ریزیڈنسی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا تھا کہ ہماری اتحادی حکومت نے بلوچستان پر خاص توجہ دی اور یہاں اس طرح کا پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے جو پہلے کبھی نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود دہشت گردوں کے حملے افسوسناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو واقعی نظر انداز کیا گیا، بلوچستان پر جو پیسہ خرچ کیا جانا چاہتا تھا، وہ بھی صحیح طریقے سے خرچ نہیں کیا گیا اور نہ ہی توجہ دی گئی جبکہ جو پیسہ دیا بھی گیا، وہ بھی صحیح معنوں میں خرچ نہیں ہوا، وہ پیسہ صحیح معنوں میں خرچ ہو جاتا تو بلوچستان کے حالات بہت بہتر ہوتے۔

عمران خان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جمال خان آلیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دیا گیا، بالکل اسی طرح بلوچستان کے لوگوں کو بھی ہیلتھ کارڈ ملنا چاہیے، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم بلوچستان کی پوری طرح مدد کریں۔

وزیراعظم نے کہا تھا کہ میں بلوچستان آتا رہوں گا، ہم نے صوبے کو 700 ارب روپے کا سب سے بڑا پیکج دیا ہے، ایک اور سڑکوں کا پیکج دے رہے ہیں اور بلوچستان کے لیے کوشش کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف کا کور ہیڈ کوارٹر کا دورہ

علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹر کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا جنہوں نے نے جوانوں اور افسران کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: 'بلوچستان میں اتنا پیسہ کبھی خرچ نہیں ہوا، اس کے باوجود دہشت گرد حملے افسوسناک ہیں'

آرمی چیف کو بلوچستان حکومت کے تعاون سے اٹھائے گئے سماجی و اقتصادی ترقی کے اقدامات سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاک افغان اور پاک ایران سرحد پر باڑ لگانے اور بارڈر منیجمنٹ کے امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے کہا کہ صوبے میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پاک فوج صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کرے اور دہشت گردوں کو امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024