• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

آنر کے گوگل سروسز سے لیس اولین فونز 16 جون کو متعارف ہوں گے

شائع June 1, 2021
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

آنر کا ہواوے سے الگ ہونے کے بعد گوگل موبائل سروسز سے لیس پہلا اسمارٹ فون 16 جون کو متعارف کرایا جائے گا۔

آنر 50 سیریز کے بارے میں لیکس اور رپورٹس اپریل سے سامنے آرہی ہیں اور اب کمپنی نے بتایا ہے کہ فونز کو 16 جون کو شنگھائی میں ایک ایونٹ کے دوران پیش کیا جائے گا۔

ایک ٹیزر ویڈیو میں فون کے کیمرے کی بھی ایک جھلک پیش کی گئی۔

فون کے بارے میں تمام تر تفصیلات تو ایونٹ میں ہی سامنے آئیں گی مگر کمپنی نے کچھ عرصے پہلے تصدیق کی تھی کہ آنر 50 اور آنر 50 پرو میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر موجود ہوگا۔

اس کے مقابلے میں آنر 50 پرو پلس میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر موجود ہوسکتا ہے۔

ان اسمارٹ فونز میں 50 میگا پکسل مین کیمرا، 6.79 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ جبکہ ڈوئل فرنٹ کیمرا سیٹ اپ ہوسکتا ہے۔

مئی میں کمپنی نے یہ بھی بتایا تھا کہ آنر اسمارٹ فونز میں اب گوگل سروسز موجود ہوں گی۔

جرمنی میں کام کرنے والی آنر کی شاخ نے بتایا ہے کہ آنر کا نیا فون اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر کے ساتھ ہوگا۔

جب ایک صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ کیا گوگل سروسز کمپنی کے فونز کا حصہ ہوں گی تو کمپنی نے تصدیق کی کہ گوگل سروسز فونز کا حصہ ہوں گی۔

خیال رہے کہ ہواوے پر امریکی پابندیوں کے نتیجے میں آنر کے فونز کو بھی گوگل سروسز سے محرومی کا سامنا ہوا تھا اور ان کی فروخت بھی متاثر ہوئی۔

ہواوے نے آنر کے مارکیٹ شیئر کو بچانے کے لیے اسے 2020 کے آخر میں فروخت کردیا تھا، جس کے بعد گوگل سروسز بحال ہوگئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024