• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صحافی اسد طور پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں، شیخ رشید

شائع June 1, 2021
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا'
---- فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانی افرادی قوت کو تفویض کرے گا' ---- فوٹو: ڈان نیوز

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے صحافی اسد طور کو زد وکوب کرنے کے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ہم بہت جلد کیس میں حقیقت تک پہنچ جائیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ نادرا، وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) اور پولیس مل کر تحقیقات کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فنگر پرنٹس کی کل تک شناخت ہوسکتی ہے اور اگر آئند چند روز میں ملزمان کو گرفتار نہیں کرسکے تو اشتہار شائع کریں گے۔

مزید پڑھیں: صحافی اسد طور کے خلاف فوج مخالف 'منفی پروپیگنڈا' کرنے پر ایف آئی آر درج

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایک ملزم کی شناخت کے قریب ہیں۔

وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ بعض عناصر اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کو بلاجواز تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ ایسے واقعات پر ملک کے انتہائی اہم ادارے پر الزامات لگاتے ہیں تو انہیں اندازہ نہیں ہوتا کہ عالمی سطح پر ادارے کی ساکھ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

'زندگی بھر حامد میر کے پروگرام میں نہیں جاؤں گا'

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’میں نے نجی نیوز چینل جیو پر تجزیہ کار اور اینکر حامد میر کے پروگرام کو بند نہیں کیا‘۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ’میں گزشتہ کئی برس سے ان کے پروگرام میں شریک نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی رابطہ ہے‘۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘یقینی طور پر ایک پالیسی ہونی چاہیے جس کی بنیاد پر ایسے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہو‘۔

'پی ڈی ایم میں صرف دو پارٹیاں رہ گئی ہیں'

شیخ رشید نے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریکٹ موومٹ (پی ڈی ایم) سے متعلق کہا کہ ’جب میں آپ سے کہتا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سے مسلم لیگ (ش) نکلے گی تو آپ میرا مزاق اڑا تے تھے‘۔

انہوں نے کہا کہ اب پی ڈی ایم میں صرف دو پارٹیاں رہ گئی ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شریک تمام جماعتیں صرف میڈیا میڈیا کھیل رہی ہیں، اس میں کوئی حقیقت باقی نہیں رہی۔

'سعودی عرب 30 فیصد ویزے پاکستانیوں کو تفویض کرے گا'

وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان میں مزدور طبقے پر مشتمل افرادی قوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب 30 لاکھ ویزوں میں سے 30 فیصد ویزے پاکستانیوں کو تفویض کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ویزے تفویض ہونے سے ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا اور معاشی نمو میں مزید بہتر آئے گی۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے متعلق نئی پیشگوئی کردی

علاوہ ازیں انہوں نے کویت سے متعلق بتایا کہ وہاں 52 پاکستانی قیدی ہیں جن میں سے صرف 6 واپس آنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زیادہ تر قیدی منشیات کے جرم میں جیل کاٹ رہے ہیں۔

شیخ رشید نے سائبر کرائم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس 54 لاکھ جبکہ میرے دور میں 36 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 6 ہزار کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ سائبر ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے اور اس ضمن میں بھرتیوں کے اشتہارات بھی آچکے ہیں۔

شیخ رشید نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نادرا میں تکنیکی بنیادوں پر جدید تبدیلیوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ اپوزیشن عمران خان کیلئے چیلنج نہیں، سہولت کار ہے، شیخ رشید

ایک اور سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ سعودی عرب میں ویکسینیشن کا معاملہ وزیر اعظم عمران خان کے علم میں ہے جس پر جلد ساری صورتحال واضح ہوجائے گی۔

علاوہ ازیں انہوں نے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ کسی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یا بلیک لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024