• KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
  • KHI: Fajr 5:37am Sunrise 6:58am
  • LHR: Fajr 5:16am Sunrise 6:42am
  • ISB: Fajr 5:24am Sunrise 6:52am
Live Covid 2019

گلگت بلتستان: سیاحوں کیلئے ایس او پیز جاری

شائع May 31, 2021

گلگت بلتستان کی حکومت کی جانب سے پروازوں کے ذریعے آنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کر دی گئیں۔

محکمہ ہوا بازی کے نوٹی فکیشن کا اطلاق آج سے ہو گا، جس کے مطابق غیر ملکی سیاحوں، ٹریکرز اور کوہ پیما کو گلگت بلتستان میں سفر کے لیے کورونا کے بین الاقوامی شرائط پوری کرنے کے پابند ہوں گے۔

اندرون ملک شہروں سے آنے والے گلگت بلتستان کے شہریوں اور رہائشوں کو کورونا ویکسینیشن کی سرٹیفیکیٹ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تاہم ملکی سیاحوں کو فضائی سفر کے لیے انسداد کورونا ویکسینیشن کا سرٹیفیکیٹ ظاہر کرنا لازم ہوگا ورنہ فضائی سفر نہیں کر سکیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد بھی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اور ان احکامات پر عمل درآمد کا آغاز یکم جون سے ائیر پورٹس پر شروع ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024