• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا 'چپکے چپکے ' کا دوسرا سیزن آرہا ہے؟

شائع May 31, 2021
ڈراما اختتام کو پہنچنے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ڈرامے کا سیکوئیل بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا—فوٹو: اندسٹاگرام
ڈراما اختتام کو پہنچنے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ڈرامے کا سیکوئیل بنانے کا مطالبہ کیا گیا تھا—فوٹو: اندسٹاگرام

رواں برس رمضان میں 'عشق جلیبی'، 'تانا بانا ' اور 'چپکے چپکے' کے نام سے خصوصی ڈرامے میں مختلف ٹی وی چینلز پر نشر ہوئے تھے۔

رمضان المبارک میں نشر ہونے والے یہ ڈرامے مداحوں میں کافی مقبول ہوئے اور 'چپکے چپکے' نے اداکاروں کی شاندار پرفارمنس اور ڈائیلاگز کے باعث ناظرین کے دل جیت لیے تھے۔

تاہم عید کے پہلے روز 'چپکے چپکے' کے اختتام کو پہنچنے کے بعد اکثر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ڈرامے کا سیکوئیل بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'چپکے چپکے' کے بعد عائزہ خان 'لاپتا' میں اداکاری کریں گی

جس کے بعد سے افواہیں زیر گردش ہیں کہ چپکے چپکے کا سیزن 2 جلد آئے گا اور اس کے حوالے سے کام شروع ہوچکا ہے۔

مگر اب اداکار عثمان خالد بٹ نے اس حوالے سے وضاحت دی ہے کہ فی الحال ڈراما 'چپکے چپکے ' کا سیکوئیل زیرِ ٖغور نہیں ہے۔

انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ میں انہوں نے چپکے چپکے ڈرامے پر فائن آرٹ کی کچھ تصاویر شیئر کیں۔

ایک کمنٹ کے جواب میں عثمان خالد بٹ نے کہا کہ ' آپ میں سے بہت سے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ چپکے چپکے کا دوسرا سیزن شروع ہورہا ہے یا نہیں تو ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ڈرامے کی لکھاری نے سیکوئیل لکھنا چاہا اور چینل کانٹینٹ ہیڈز نے منظوری دی تو پھر اس وقت ہم اداکاروں کی حیثیت سے بتادیں گے اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو'۔

اس سے قبل 'چپکے چپکے ' کی لکھاری صائمہ اکرم چوہدری نے بھی اسی معاملے پر وضاحت دی تھی۔

صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا تھا کہ 'میں جانتی ہوں کہ آپ سب کو چپکے چپکے، عشق جلیبی اور سنو چندا بہت پسند آیا اور میں آپ سب کی مشکور ہوں لیکن میرے لیے سب کی انسٹاگرام کالز رسیو کرنا اور ہر ایک سے بات کرنا ممکن نہیں ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ’چپکے چپکے‘ عثمان خالد بٹ اور عائزہ خان کی محبت کی کہانی

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ ' میری معذرت قبول کریں اور براہ راست کال نہ کریں، یہ انتہائی پریشان کن ہے۔

علاوہ ازیں اس سے قبل ایک انٹرویو میں چپکے چپکے کے ہدایت کار دانش نواز نے بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ڈراما اتنا زیادہ پسند کیا جائے گا۔

'چپکے چپکے' میں عائزہ خان نے منیہا عرف مینو نامی چلبلی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا اور عثمان خالد بٹ کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024