• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کیا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے تیسری شادی کرلی؟

شائع May 30, 2021
بورس جانسن  برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں—فائل فوٹو: پی اے
بورس جانسن برطانیہ کی 200 سالہ تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں—فائل فوٹو: پی اے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگیتر کیری سائمنڈز سے ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں خفیہ طور پر منعقدہ ایک تقریب میں شادی کرلی۔

بی بی سی کی رپورٹ میں متعدد اخباروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ 55 سالہ بورس جانسن نے خود سے 24 سال کم عمر 33 سالہ کیری سائمنڈز سے گزشتہ روز قریبی دوستوں اور رشتے داروں کی موجودگی میں تیسری شادی کی۔

تاہم ابھی تک برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی جانب سے تیسری شادی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: برطانوی وزیراعظم اگلے سال تیسری شادی کریں گے، رپورٹ

خیال رہے کہ بورس جانسن برطانیہ کی لگ بھگ 200 سالہ تاریخ میں وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے شادی کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔

کیری سائمنڈز برطانوی وزیر اعظم سے 24 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
کیری سائمنڈز برطانوی وزیر اعظم سے 24 سال کم عمر ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

ان سے قبل 1822 میں رابرٹ بینکس جینکنس نے وزیراعظم کے عہدے پر براجمان رہتے ہوئے شادی کی تھی۔

دی میل آن سنڈے کی رپورٹ کے مطابق بورس جانسن کی شادی کی تقریب میں شارٹ نوٹس پر 30 لوگوں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

یہاں یہ بات مدنظر رہے کہ برطانیہ میں نافذ کورونا وائرس کی پابندیوں کے تحت زیادہ سے زیادہ 30 مہمان تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

دی میل آن سنڈے کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بورس جانسن کی شادی فادر ڈینیئل ہمفریز نے کروائی اور تقریب میں چرچ کے عہدیداران کی مختصر تعداد بھی شریک تھی۔

کیری سائمنڈز اور بورس جانسن کے 2018 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
کیری سائمنڈز اور بورس جانسن کے 2018 سے تعلقات ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

دوسری جانب دی سن کی رپورٹ کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ کے سینئر اہلکاروں کو بھی برطانوی وزیراعظم کی شادی کا علم نہیں تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل میں موجود عوام کو برطانوی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے چرچ چھوڑ دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

عوام کو چرچ چھوڑنے کے لیے دیے گئے وقت کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد 33 سالہ کیری سائمنڈز سفید رنگ کا لباس زیب تن کیے ایک لیموزین میں ویسٹ منسٹر کیتھیڈرل پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں: شادی سے قبل برطانوی وزیر اعظم کی گرل فرینڈ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ شب موسیقاروں کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

موسیقاروں کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا —فوٹو: بی بی سی
موسیقاروں کو 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا —فوٹو: بی بی سی

خیال رہے کہ 24 مئی کو برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیر اعظم ہاؤس کے قریبی ذرائع کے مطابق بورس جانسن جولائی 2022 میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جوڑے کے ہاں اپریل 2020 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان 2018 سے تعلقات تھے اور بچے کی پیدائش سے قبل دونوں نے منگنی بھی کی تھی۔

بورس جانسن برطانوی تاریخ کے وہ پہلے وزیر اعظم بھی ہیں، جو شادی کیے بغیر ہی وزیر اعظم ہاؤس میں گرل فرینڈ کے ساتھ مقیم تھے اور ان کے ہاں بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

بورس جانسن نے شادی کیے بغیر ہی کیری سائمنڈ کو وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش دے رکھی ہے—فوٹو: اے ایف پی
بورس جانسن نے شادی کیے بغیر ہی کیری سائمنڈ کو وزیر اعظم ہاؤس میں رہائش دے رکھی ہے—فوٹو: اے ایف پی

بورس جانسن سے قبل 2010 میں ڈیوڈ کیمرون وہ پہلے وزیر اعظم بنے تھے، جن کے ہاں وزارت عظمیٰ کے دوران بچے کی پیدائش ہوئی تھی تاہم وہ شادی شدہ تھے۔

بورس جانسن کے کیری سائمنڈز سے ہونے والے بچے کے علاوہ بھی 4 بچے ہیں اور انہوں نے پہلے دو شادیاں بھی کی تھیں جو طلاق پر ختم ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا بورس جانسن گرل فرینڈ کو وزیراعظم ہاؤس میں ساتھ رکھیں گے؟

انہوں نے پہلی شادی اطالوی نژاد برطانوی خاتون الجرا موسٹن سے 1987 میں کی تھی لیکن دونوں کی شادی محض 6 سال کے اندر 1993 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

پہلی شادی ناکام ہونے کے چند ہی ہفتے بعد انہوں نے پاک و ہند نژاد برطانوی نسل کی خاتون مرینا ویلر سے 1993 میں شادی کی تھی اور جوڑے کے ہاں شادی کے ابتدائی 6 ماہ میں ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

مرینا ویلر اور بورس جانسن کی شادی 25 سال تک قائم رہی تھی اور دونوں کے ہاں 4 بچے پیدا ہوئے، تاہم 2018 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ان کی طلاق کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ اگلے سال تک بورس جانسن کی دوسری طلاق بھی مکمل ہوجائے گی۔

بورس جانسن اور کیری سائمنڈز کے ہاں گزشتہ برس بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی—فائل فوٹو: پی اے
بورس جانسن اور کیری سائمنڈز کے ہاں گزشتہ برس بچے کی پیدائش بھی ہوئی تھی—فائل فوٹو: پی اے

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024