• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کئی برس بعد دنیا کے مقبول ترین آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن پیش ہونے کیلئے تیار

شائع May 29, 2021
— فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل
— فوٹو بشکریہ ونڈوز سینٹرل

مائیکرو سافٹ کے سی ای او ستیہ نڈیلا نے کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ایک دہائی کے دوران ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

درحقیت انہوں نے ایک ارب 30 کروڑ سے زائد افراد کی ڈیوائسز پر کام کرنے والے آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے نئے ورژن کو بہت جلد متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا 'میں گزشتہ چند ماہ سے اسے استعمال کررہا ہوں اور میں نئے نسل کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں'۔

ونڈوز کے نئے ورژن کے بارے میں کچھ زیادہ معلوم نہیں مگر افواہوں کے مطابق نئے ورژن کا کوڈ نام کوبلٹ رکھا گیا ہے جو آپریٹنگ سسٹم کے ڈیزائن کو جدید بنائے گا۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے آخری بار 2015 میں ونڈوز 10 کی شکل میں نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف کرایا گیا تھا جس نے ونڈوز 8.1 کی جگہ لی تھی۔

ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ نیا آپریٹنگ سسٹم کب تک متعارف کرایا ائے گا مگر مختلف رپورٹس کے مطابق 2021 کے آخر تک اس کی ابتدائی شکل جاری ہوسکتی ہے۔

ستیہ نڈیلا نے یہ بات مائیکرو سافٹ کی سالانہ بلڈ ڈویلپرز کانفرنس کے دوران بتائی تھی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی انڈسٹری تاحال سب سے تیزی سے پھیلنے والی صنعت ہے جو عالمی جی ڈی پی کے 10 فیصد کی نمائندگی کرتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024