• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تدریسی عملے کیلئے کووڈ ویکسین لازمی قرار

شائع May 29, 2021
این سی او سی جائزہ اجلاس ہوا-فوٹو:فیصل مجیب /وائٹ اسٹار
این سی او سی جائزہ اجلاس ہوا-فوٹو:فیصل مجیب /وائٹ اسٹار

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے تعلیمی اداروں میں اسٹاف کے لیے کووڈ-19 ویکسین لازمی قرار دے دیا۔

این سی او سی کھ جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان کی زیر صدارت میں ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لینے کیے اجلاس ہوا، جس میں معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کی 24 مئی سے 'تعلیمی ادارے'، سیاحت کھولنے کی اجازت

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ملک کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تاہم سندھ میں کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹ کے نتائج ساتھ لانا ہوں گے ، جو صرف مصدقہ لیبارٹری سے ہونے چاہیں اور خلاف ورزی کی صورت میں ایئرلائن پر جرمانہ ہوگا۔

ائیرپورٹ پر آنے مسافروں کے درباری ٹیسٹ ہوں گے اور مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کا سخت نظام موجود ہے۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یکم جون 2021 سے خیبر پختونخوا ( کے پی)، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے سیاحتی مقامات پر 50 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر ہوٹلوں میں ٹھہرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسی طرح یکم جولائی کے بعد 30 سال سے زائد عمر کے افراد پر پابندی ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تحفظ یقینی بنانے کے لیے این سی او سی نے ایجوکیشنل اسٹاف کی ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے، جو 10 جون تک مکمل کرلی جائے گی۔

این سی او سی نے کہا کہ تمام اساتذہ اور 18 سال سے زائد عمر کے اسکول اسٹاف کے لیے واک ان ویکسینیشن کا انتظام ملک بھر میں ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت دہم اور بارھویں جماعت کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی 2021 کے درمیان لیے جائیں گے جبکہ امتحانات کی تیاری کے سلسلے میں صوبے 31 مئی سے ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے دونوں جماعتوں کی کلاسیں شروع کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک میں کورونا کیسز میں دوبارہ اضافہ

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 30 مئی سے امیوزمنٹ پارک، واٹر پارک اور سوئمنگ پول ان اضلاع میں عوام کے لیے کھول دیے جائیں گے جہاں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے تاہم کووڈ ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرتے ہوئے صرف 50 فیصد تک اجازت ہوگی۔

یاد رہے کہ این سی او سی نے گزشتہ ہفتے ملک بھر میں کورونا کیسز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا تھا کہ 24 مئی 2021 سے آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس اور 5 فیصد سے کم مثبت شرح کے حامل اضلاع میں تعلیمی ادارے سمیت دیگر شعبوں کو مرحلہ وار کھول دیا جائے گا۔

این سی او سی کا کہنا تھا کہ 27 مئی اور 7 جون کو تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024