• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی ’ببیتا بھابھی‘ کے خلاف مقدمہ درج

شائع May 29, 2021
ااداکارہ کے خلاف چار بھارتی ریاستوں میں مقدمات درج کروادیے گئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ااداکارہ کے خلاف چار بھارتی ریاستوں میں مقدمات درج کروادیے گئے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

طویل عرصے سے چلنے والے بھارتی کامیڈی ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں بولڈ ’ببیتا بھابھی‘ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ منمن دت کے خلاف نچلی ذات کے ہندووں کے خلاف بات کرنے پر مقدمہ دائر کردیا گیا۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق منمن دتہ المعروف ’ببیتا بھابھی‘ کے خلاف سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما کی فریاد پر ریاست مہارا شٹر کے شہر ممبئی میں بھی مقدمہ دائر کردیا گیا۔

منمن دت کے خلاف تعزیرات ہند کے ذات پات کے خلاف بات کرنے اور کسی کی ذاتی و نسلی تفریق کا نشانہ بنانے کی دفعات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممبئی پولیس کو کانگریس رہنما نے کچھ دن قبل ’ببیتا بھابھی‘ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی درخواست دی تھی، جس کے بعد 26 مئی کو پولیس نے اداکارہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

اسی حوالے سے انڈین ایکسپریس نے بتایا کہ مہاراشٹر کے شہر ممبئی سے قبل ’ببیتا بھابھی‘ کے خلاف کم از کم تین دیگر ریاستوں میں بھی نچلی ذات کے ہندووں کے توہین کرنے کے الزام میں مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔

منمن دت کے خلاف مہارا شٹر سے قبل مدھیا پردیش، گجرات اور ہریانہ میں بھی نچلی ذات کے ہندووں کی توہین کے الزام میں مقدمات دائر کیے جا چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ’ببیتا بھابھی‘ کی رواں ماہ 9 مئی کو ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ میک اپ کے ذریعے اپنی خوبصورتی بڑھانے کی بات کرتی دکھائی دی تھیں۔

اداکارہ ویڈیو میں بتاتی دکھائی دی تھیں کہ وہ اچھی طرح سے میک اپ کرکے خوبصورت نظر آنا چاہتی ہیں، وہ کسی ’بھنگی‘ کی طرح نظر نہیں آنا چاہتیں۔

’ببیتا بھابھی‘ کی جانب سے لفظ ’بھنگی‘ استعمال کیے جانے پر نچلی ذات کے ہندووں نے اعتراض کرتے ہوئے اسے اپنی توہین قرار دیا تھا اور اداکارہ کے خلاف سوشل میڈٰیا پر بھی مہم شروع ہوگئی تھی۔

لوگوں کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد اگرچہ اداکارہ نے ویڈیو ڈیلیٹ کرتے ہوئے معافی بھی مانگی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کے خلاف ذات پات پر بات کرنے کی دفعات کے تحت مقدمات دائر کروادیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024