• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

علاقائی برآمدات میں 1.8 فیصد کا معمولی اضافہ

شائع May 29, 2021
پاکستان کی عالمی برآمدات کا حجم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا — فائل فوٹو: رائٹرز
پاکستان کی عالمی برآمدات کا حجم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا — فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: پاکستان کی 9 علاقائی ممالک کے لیے برآمدات میں 1.818 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ان ممالک سے درآمدات میں تقریباً 31 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: دسمبر میں برآمدات میں 18.3 فیصد اضافہ

پاکستان کی عالمی برآمدات کا حجم رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 20 ارب 90 کروڑ ڈالر رہا جبکہ علاقائی ممالک افغانستان، چین، بنگلہ دیش، سری لنکا، بھارت، ایران، نیپال، بھوٹان اور مالدیپ کے لیے برآمدات کا حجم 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو عالمی برآمدات کا محض 15.26 فیصد ہے۔

دوسری جانب ان ممالک سے رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران درآمدات 10 ارب 75 کروڑ ڈالر تھیں جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 7 ارب 63 کروڑ ڈالر تھیں۔

جولائی تا اپریل 21-2020 کے دوران چین کے لیے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو علاقائی ممالک کے مقابلے میں 51.4 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں: شرح نمو کے بارے میں 2 سال پہلے ہی بتادیا تھا یہ اچانک نہیں بڑھی، اسد عمر

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران چین کے لیے پاکستان کی برآمدات 16.22 فیصد اضافے کے ساتھ ایک ارب 64 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 41 کروڑ ڈالر تھیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کووڈ کے بعد کے عرصے میں برآمدات میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

اس کے برعکس چین کی برآمد کا حجم 35 فیصد بڑھا جو 10 ارب 31 کروڑ ڈالر پر مشتمل رہا۔

افغانستان کے لیے پاکستان کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 10 کے دوران 2.35 فیصد اضافہ ہوا جو 82 کروڑ 87 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ مالی سال کے اس عرصے میں 80 کروڑ 96 لاکھ ڈالر تھیں۔

خیال رہے کہ امریکا کے بعد افغانستان دوسرا بڑا پاکستان کے لیے برآمدی ملک ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران بنگلہ دیش کے لیے پاکستانی برآمدات 17 فیصد، بھارت کے لیے 90.9 فیصد، سری لنکا کے لیے 18.5 فیصد کمی سے دوچار ہوئی۔

جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ایران کے لیے پاکستانی برآمدات میں 374.5 فیصد اضافہ ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024