• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جرمن یوٹیوبر محبت بانٹنے پر زویا ناصر کے مشکور

شائع May 27, 2021
جرمن یوٹیوبر نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جرمن یوٹیوبر نے اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

جرمن یوٹیوبر و ولاگر کرسٹین بیٹزمین المعروف کرس بیٹزمین نے اداکارہ زویا ناصر سے منگنی ختم ہونے کے بعد ان کے لیے الوداعی سوشل میڈیا پوسٹ کرتے ہوئے محبت بانٹنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

زویا ناصر اور کرس بیٹزمین نے رواں برس فروری میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر منگنی کی تھی، اس سے قبل جرمن یوٹیوبر رواں سال کے آغاز میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے۔

جرمن یوٹیوبر کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے یا دونوں کی منگنی سے قبل ہی دونوں کے تعلقات تھے اور دونوں ایک ساتھ ویڈیوز بناتے دکھائی دیتے تھے جب کہ دونوں ایک ساتھ رومانوی انداز میں سوشل میڈیا پر تصاویر بھی شیئر کرتے تھے۔

رواں ماہ 22 مئی کو اچانک اداکارہ زویا ناصر نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی منگنی ختم ہونے کی تصدیق کی تھی۔

دونوں نے 22 مئی کو منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 22 مئی کو منگنی ختم کرنے کی تصدیق کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

زویا ناصر نے بتایا تھا کہ کرس بیٹزمین کے اچانک اسلام اور پاکستان سے متعلق خیالات تبدیل ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے وہ منگنی ختم کرنے پر مجبور ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: زویا ناصر نے مسلمان ہونے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کردی

کرس بیٹزمین نے بھی زویا ناصر کے الزامات کے بعد وضاحتی پوسٹ کی تھی کہ انہوں نے کہا کہ نہ تو مذہب اسلام اور نہ ہی پاکستان سے متعلق کوئی غلط بات کی ہے، البتہ وہ پاکستانی مسائل کے لیے فکر مند رہتے ہیں، جنہیں غلط سمجھ کر خیال کیا گیا کہ شاید وہ پاکستان سے نفرت کرتے ہیں۔

تاہم اب انہوں نے زویا ناصر کے ساتھ کھچوائی گئی رومانوی تصویر شیئر کرتے ہوئے ان سے محبت بانٹنے پر اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کرس بیٹزمین نے انسٹاگرام پر اداکارہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ زویا ناصر سے متعلق آخری پوسٹ کر رہے ہیں۔

زویا ناصر کے مطابق اسلام اور پاکستان سے متعلق غلط خیالات کی وجہ سے انہوں نے منگنی ختم کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
زویا ناصر کے مطابق اسلام اور پاکستان سے متعلق غلط خیالات کی وجہ سے انہوں نے منگنی ختم کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

جرمن یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ ان کے اور زویا ناصر کے کتنے سال تک تعلقات رہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے درمیان تعلقات استوار کیسے ہوئے؟

مزید پڑھیں: زویا ناصر سے منگنی ختم کرنے پر جرمن یوٹیوبر نے وضاحت دے دی

کرس بیٹزمین کے مطابق وہ دونوں ڈیڑھ سال تعلقات میں رہے اور اس دوران دونوں نے ایک ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ بھی کیا مگر چوں کہ ان دونوں کے خیالات اور منصوبے الگ تھے، اس لیے ان دونوں کو الگ ہونا پڑا۔

جرمن یوٹیوبر نے زویا ناصر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ایک ساتھ بہترین وقت گزارا اور اب وہ جدا ہونے پر اداکارہ کے بہتر مستقبل کے لیے دعاگو ہیں۔

کرس بیٹزمین نے زویا ناصر کو پوسٹ میں مینشن بھی کیا لیکن انہوں نے سابق منگیتر کی پوسٹ پر کوئی کمنٹ نہیں کیا اور نہ ہی تاحال اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کوئی پوسٹ کی ہے۔

کرس بیٹزمین کے مطابق انہوں نے نہ تو پاکستان اور نہ اسلام کے خلاف بات کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کرس بیٹزمین کے مطابق انہوں نے نہ تو پاکستان اور نہ اسلام کے خلاف بات کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024