• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عائزہ خان کو ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے بھارتی گانے پر پرفارمنس مہنگی پڑگئی

شائع May 27, 2021
اداکارہ کی تعریفیں بھی کی گئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کی تعریفیں بھی کی گئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ڈراموں کی مقبول اداکارہ عائزہ خان نے حال ہی میں صارفین کو بتایا تھا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک جوائن کرلیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے صارفین سے انہیں فالو کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے شارٹ ویڈیو شئرنگ ایپ پر ’گیتی پرنسز‘ کے نام سے اکاؤنٹ بنایا ہے اور انہیں اسی نام سے فالو کیا جائے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ٹک ٹاک کی اپنی جو ویڈیو شیئر کی تھی، اس میں انہیں بھارتی گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں عائزہ خان کو 1990 کے مقبول بولی وڈ گانے کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو میں ان کا چہرہ دکھائی دے رہا ہے۔

بھارتی گانے پر پرفارمنس کرنے پر بعض لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کیے کہ شروع میں تو انہیں ویڈیو دیکھ کر لگا کہ شاید غلطی سے انہوں نے کسی اسٹیج ڈانسر کو فالو کرلیا لیکن شکر ہے کہ ویڈیو میں عائزہ خان کا چہرہ دکھائی دیا، جس سے انہیں سکون ملا۔

بعض افراد نے ان کی ویڈیو پر کمنٹس کیے کہ عائزہ خان کو ٹک ٹاک پر فالو کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، پتا نہیں وہ کس کام پر لگ گئی ہیں۔

بعض مداحوں نے ان کی تعریف بھی کی اور ساتھ ہی فرمائش کر ڈالی کہ وہ ’چپکے چپکے 2‘ پر بھی ویڈیوز بنائیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر جس ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا نام شیئر کیا، اگر اس کا جائزہ لیا جائے تو اس پر پہلی ویڈیو گزشتہ برس اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کے ڈائییلاگ شامل تھے۔

اسی طرح مجموعی طور پر اداکارہ کے اکاؤنٹ پر 26 مئی 2021 تک صرف چار ویڈیوز تھیں اور انہوں نے تازہ ویڈیو 26 مئی کو ہی اپ لوڈ کی تھی، جس میں وہ بھارتی گانے کے ٹکڑے پر پرفارمنس کرتی دکھائی دیں۔

’گیتی پرنسز‘ کے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں اور ان کی ویڈیوز کو کافی سراہا جا رہا ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024