• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

پنجگور میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا عبدالحئی بلوچ قتل

شائع May 27, 2021
فائرنگ سے مولانا عبدالحئی بلوچ کو متعدد زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے — فوٹو: فیس بک
فائرنگ سے مولانا عبدالحئی بلوچ کو متعدد زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے — فوٹو: فیس بک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد کے حملے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ضلعی امیر اور معروف مذہبی رہنما مولانا عبدالحئی بلوچ جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام نے کہا کہ مولانا عبدالحئی بلوچ مدرسہ عربیہ خیرالمدارس محمودیہ سے اپنے گھر جارہے تھے کہ راستے میں مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے مولانا عبدالحئی بلوچ کو متعدد زخم آئے اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعہ پنجگور کے مکران ڈویژن کے علاقے سوردو میں پیش آیا۔

پولیس اور فرنٹیئر کور (ایف سی) کے اہلکاروں نے میت کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: جے یو آئی (ف) کے مقامی عہدیدار سمیت 3 افراد کا قتل، کارکنان کا احتجاج

جے یو آئی (ف) اور مدرسے کے سیکڑوں طلبہ ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے اور مذہبی رہنما کے قتل کے خلاف احتجاج کیا۔

سینئر پولیس افسر نے کہا کہ 'بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ لگتا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں اور اُمید ہے کہ قاتلوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا'۔

کسی بھی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

بعد ازاں مولانا عبدالحئی بلوچ کو وارجک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔


یہ خبر 27 مئی 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024