• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ای سی سی نے احساس کیش پروگرام کیلئے 48 ارب روپے کی منظوری دے دی

شائع May 27, 2021
تمام گھرانوں کو 6 ماہ کے عرصے کے لیے 12 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی—تصویر: احساس پروگرام ٹوئٹر
تمام گھرانوں کو 6 ماہ کے عرصے کے لیے 12 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی—تصویر: احساس پروگرام ٹوئٹر

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی تعاون کمیٹی (ای سی سی) نے 48 ارب روپے کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام (ای ای سی پی) کا دوسرا مرحلہ متعارف کروانے کی منظوری دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس پروگرام کے تحت 40 لاکھ اضافی گھرانوں کو 12 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کی ورچوئل سربراہی میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں درآمدات اور برآمدات کے لیے پاکستان سنگل ونڈو کے نفاذ کے نو ٹیفکیشنز جاری کرنے اور ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ای سی سی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی

مذکورہ کمیٹی تجاویز دے گی کہ وفاقی بجٹ پر بوجھ ڈالے بغیر صوبوں کو نیٹ ہائیڈل پرافٹ بشمول 87 ارب روپے کی اپفرنٹ ادائیگیاں کس طرح کی جائیں۔

احساس کیش پروگرام کے دوسرے مرحلے میں حالیہ نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری سروے (این ایس ای آر) کے ذریعے احساس کفالت پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی تعداد میں جون تک 80 لاکھ کا اضافہ کیا جائے گا۔

تمام گھرانوں کو 6 ماہ کے عرصے کے لیے 12 ہزار روپے کی رقم دی جائے گی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ احساس کیش پروگرام گزشتہ برس کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کے غریب طبقے پر پڑنے والے اثرات کم کرنے کے لیے متعارف کروایا گیا اور اہل مستحقین کی شناخت اور تقسیم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو تفویض کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کی تجاویز منظور

بی آئی ایس پی نے 5 کیٹیگریز میں تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ گھرانوں کی نشاندہی کی تھی جس میں احساس کفالت سے باقاعدہ مستفید ہونے والے بھی شامل تھے۔

رقوم کی تقسیم اپریل میں شروع ہو کر ستمبر میں اختتام پذیر ہوئی تھی اور ایک کروڑ 48 لاکھ گھرانوں میں ایک کھرب 79 ارب روپے تقسیم کیے گئے تھے۔

تاہم کورونا وائرس کی تیسری لہر سے پیدا ہونے والی مشکلات کے باعث پروگرام کا دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا گیا جس کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ اس میں 80 لاکھ گھرانوں کا اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے 87 ارب روپے کے واپڈا کو نیٹ ہائیڈل منافع کی تقسیم کی سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ پاور ڈویژن، واپڈا اور فنانس ڈویژن سے ایک ایک رکن پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو ادائیگی کے حوالہ سے جامع تجاویز مرتب کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ای سی سی نے کمرشل صارفین کیلئے گیس کے نرخوں میں اضافہ کردیا

علاوہ ازیں وزارت توانائی کی سمری پر صوبوں کو ادا کرنے کے لیے واپڈا کو نیٹ ہائیڈل منافع کے بقیہ 87 ارب روپے دینے کی منظوری دی گئی ساتھ ہی اس منافع کی ادائیگیوں کا میکانزم بنانے کے لیے پاور ڈویژن، واپڈا اور فنانس ڈویژن کے اراکین پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔

ای سی سی اجلاس میں 7 ارب روپے کی 8 ضمنی گرانٹس بھی منظور کی گئیں جن میں ڈیفینس ڈویژن کے لیے 3 ارب 97 کروڑ روپے پاکستان نیوی ہیڈ کوارٹر میں مختلف آپریشنل اخراجات کے فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منظور کیے گئے۔

دیگر گرانٹس میں 70 کروڑ روپے ہوا بازی ڈویژن، 6 ایوی ایشن سکواڈرن کی مرمت اور خریداری کے لیے 28 کروڑ 88 لاکھ 90 ہزار روپے کابینہ ڈویژن 12 کروڑ 50 لاکھ روپے وزارت تعلیم، 81 کروڑ 90 ہزار روپے اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن، کرتار پورٹ راہداری پر خصوصی سیکیورٹی ونگ کے لیے 40 کروڑ روپے منظور کیے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024