• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ارب 56 کروڑ حصص کے کاروبار کا نیا ریکارڈ

شائع May 26, 2021
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر میں 17.6ارب روب روپے مالیت کے سودے ہوئے— فائل فوٹو: اے پی پی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر میں 17.6ارب روب روپے مالیت کے سودے ہوئے— فائل فوٹو: اے پی پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک دن میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ایک دن میں سب سے زیادہ کاروبار کا ریکارڈ قائم ہو گیا اور ایک دن میں ایک ارب 56کروڑ حصص کا کاروبار ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں بدھ کو ہونے والے کُل کاروبار میں سے نصف حصص ورلڈ کال ٹیلی کام کے فروخت ہوئے۔

مزید پڑھیں: شمشاد اختر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون چیئرپرسن منتخب

انڈیکس 47ہزار پوائنٹس کی شرح عبور کرنے کی جانب گامزن ہے اور بدھ کو 511 پوائنٹس یا 1.11فیصد اضافے کے ساتھ 46 ہزار 812.31 پوائنٹس پر بند ہوا۔

آج ریکارڈ کاروبار نے رواں سال فروری میں قائم ریکارڈ کو توڑ دیا ہے جب 11 فروری کو 1ارب 12 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

دن بھر میں 17.6ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے، مجموعی طور پر 390 کپنیوں کے اسٹاکس کا کاروبار ہوا جن میں سے 251 کی قیمت میں بہتری آئی، 124 تنزلی کا شکار ہوئے اور 15 کی قیمتیں برقرار رہیں۔

70 کروڑ 70 لاکھ سے زائد شیئرز کے ساتھ سب سے زیادہ سودے ورلڈ کال ٹلی کام لمیٹیڈ ہوئے ہوئے جبکہ کمپنی کے شیئر کی قیمت میں بھی 41.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جبکہ بقیہ سرفہرست چار کمپنیوں میں ہم نیٹ ورک لمیٹیڈ، یونیٹی فوڈز لمیٹیڈ، بائیکو پیٹرولیم پاکستان لمیٹیڈ اور پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے حصص کے سب سے زیادہ سودے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں ایک ہزار پوائٹس سے زائد کی کمی

سب سے زیادہ کاروبار بینکنگ کے شعبے میں 146.80 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا، ٹیکنالوجی اور مواصلات میں 98.20 پوائنٹس اور تیل اور گیس میں 72.80 پوائنٹس کا کاروبار ہوا۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں یومیہ تجارتی حجم کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے، آج کے حجم نے 39فیصد کے فرق کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا، ماکیٹ بہتری کے اشاریوں پر مثبت ردعمل دے رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کووڈ-19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی پائیدار معاشی بحالی میں مدد ملی البتہ اب بھی خطرہ برقرار ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024