• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کرکٹرز کس اداکارہ و گلوکارہ کو کتنا جانتے ہیں؟

شائع May 26, 2021
زیادہ تر کھلاڑیوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر پہچان لیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
زیادہ تر کھلاڑیوں نے ہانیہ عامر کو فوری طور پر پہچان لیا—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر کرکٹرز کی جاری کی گئی دو مختصر ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کھلاڑیوں کو پاکستان کی معروف اور وائرل ہونے والی شخصیات کو پہچاننے سے متعلق جواب دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی جانب سے 18 مئی کو کرکٹرز کی ویڈیو ٹوئٹر اور یوٹیوب پر جاری کی گئی تھی، جس میں کھلاڑیوں کو کسی ایک شخصیت کی تصویر دکھا کر ان سے معلوم کیا گیا تھا کہ وہ انہیں جانتے ہیں یا نہیں اور اگر جانتے ہیں تو مذکورہ شخصیت کا نام بتائیں۔

ویڈیوز میں پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کا حصہ بننے والے کرکٹرز کو دکھایا گیا ہے، جن میں بعض نئے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زیادہ تر کرکٹرز تقریباً وائرل اور مشہور ہونے والی تمام شخصیات کو جانتے ہیں مگر بعض کرکٹرز کو وائرل ہونے والی شخصیات کے نام معلوم نہیں۔

کرکٹرز کی جانب سے تصویر دکھائے جانے کے بعد پوچھے گئے سوالات پر دیے گئے جواب میں انہیں بعض خواتین کو پہچانتے وقت پریشانی کا شکار بھی دیکھا گیا۔

سرفراز نے پاوری گرل کو پہچانا مگر ان کا نام نہ بتا سکے—اسکرین شاٹ
سرفراز نے پاوری گرل کو پہچانا مگر ان کا نام نہ بتا سکے—اسکرین شاٹ

پی ایس ایل کی جانب سے جاری کی گئی پہلی ویڈیو میں کھلاڑیوں کو سوشل میڈیا اسٹار ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کی تصویر دکھائی گئی، جنہیں زیادہ تر کرکٹرز نے پہچانا مگر بدقسمتی سے تمام لوگ ان کا نام نہیں جانتے تھے۔

نئے کھلاڑیوں نے دنانیر کی تصویر دکھائے جانے پر شکوہ بھی کیا کہ وہ صرف ایک مختصر ویڈیو بنانے پر مشہور ہوئیں اور انہیں آج پوری دنیا جانتی ہے مگر کچھ لوگ محنت کر کر کے تھک گئے لیکن انہیں کوئی جانتا تک نہیں۔

’پاوری گرل‘ کی تصویر پر زیادہ تر کرکٹر نے کہا کہ مذکورہ لڑکی ’ہم ہیں، ہماری کار ہے اور ہماری پاوری ہو رہی ہے‘ ویڈیو والی لڑکی ہیں۔

پہلی ویڈیو میں کرکٹرز کو پی ایس ایل 6 کا گانا گانے والی گلوکارہ نصیبو لال کی تصویر بھی دکھائی گئی اور تمام کھلاڑیوں نے نہ صرف انہیں پہچانا بلکہ ان کا نام بھی بتایا اور ساتھ ہی ان کی تعریف بھی کی۔

حیران کن طور پر نوجوان کرکٹرز نے ملکہ ترنم نورجہان کو بھی نہیں پہچانا لیکن سینئر کھلاڑیوں نے نہ صرف میڈم نورجہان کو پہنچانا بلکہ ان کی تعریف بھی کی۔

اسی طرح پی ایس ایل کی جانب سے کھلاڑیوں کی دوسری ویڈیو 21 مئی کو جاری کی گئی، جس میں کرکٹرز کو ہانیہ عامر، جنت مرزا اور احد رضا میر کی تصاویر سمیت دیگر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شخصیات کی تصاویر دکھائی گئیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی شخصیات کی تصاویر کو دیکھتے ہی کرکٹرز نے کہا کہ وہ انہیں سوشل میڈیا پر دیکھ چکے ہیں مگر ان کے نام انہیں نہیں آتے۔

دوسری ویڈیو میں بعض کرکٹرز نے جنت مرزا کی تصویر دیکھتے ہی کہا کہ وہ انہیں ٹک ٹاک پر دیکھ چکے ہیں مگر ان کا نام انہیں یاد نہیں لیکن کچھ کھلاڑیوں نے نہ صرف ان کا نام بتایا بلکہ انہیں سوشل میڈیا اسٹار بھی قرار دیا۔

نوجوان کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو فیورٹ قرار دیا—اسکرین شاٹ
نوجوان کھلاڑیوں نے جنت مرزا کو فیورٹ قرار دیا—اسکرین شاٹ

نوجوان کرکٹرز نے تو جنت مرزا کو اپنی پسندیدہ اسٹار بھی قرار دیا۔

اسی طرح دوسری ویڈیو میں تقریباً تمام کھلاڑیوں نے نہ صرف ہانیہ عامر کو پہچانا بلکہ ان کی تعریف بھی کی جب کہ سابق کپتان سرفراز احمد نے تو بتایا کہ ہانیہ نے ’عشقیہ‘ میں بہترین اداکاری بھی کی۔

ہانیہ عامر کو نہ صرف سینئر بلکہ جونیئر کھلاڑیوں نے بھی پہچانا اور کہا کہ وہ پی ایس ایل کی ٹیم کی ایمبیسڈر بھی ہیں۔

اسی طرح تقریبا تمام کھلاڑیوں نے احد رضا میر کو بھی پہچانا اور کہا کہ انہوں نے ’عہد وفا‘ ڈرامے میں فوجی کا کردار اچھے طریقے سے ادا کیا۔

بعض کرکٹر نے کہا کہ اگرچہ وہ جانتے ہیں کہ احد رضا میر اداکار ہیں مگر وہ ان کا نام نہیں جانتے۔

کھلاڑیوں کی جانب سے اداکاراؤں، گلوکاراؤں اور دیگر شخصیات کو پہچانتے وقت طرح طرح کے تبصرے کیے جانے پر شائقین نے بھی کمنٹس میں ان کی تعریف کی اور ان کی ویڈیوز کو اچھی تفریح قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024