• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’دی اٹرنلز‘ میں پاکستانی نژاد سپر ہیرو کے دیسی لباس کے چرچے

شائع May 26, 2021
کمیل ننجیانی کو فلم میں دیسی رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ
کمیل ننجیانی کو فلم میں دیسی رقص کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے—اسکرین شاٹ

ہولی وڈ فنٹیسی سائنس فکشن ’دی اٹرنلز‘ کے ٹیزر کے سامنے آتے ہی جنوبی ایشیا کے باشندے اور خصوصی طور پر پاکستانی و بھارتی لوگ ٹیزر کی تعریفیں کر رہے ہیں۔

’دی اٹرنلز‘ دوسری دنیا سے زمین پر اترنے والے خصوصی صلاحیتوں کے حامل سپر ہیروز کی کہانی پر مبنی ہے، جو زمین پر اترتے ہی یہاں بسنے والے شیطانوں سے مقابلہ کرکے انسانیت کو محفوظ بنانے کی کوشش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

’دی اٹرنلز‘ کی ہدایت آسکر ایوارڈ یافتہ ایشیائی فلم ساز چلوئے ژاؤ دے رہی ہیں اور اس میں انجلینا جولی، سلمیٰ ہائیک، کٹ ہرنگٹن، گیما چن، رچرڈ میڈن، بولی وڈ کامیڈین ہریش پٹیل، ڈان لی اور پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار کمیل ننجیانی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کمیل ننجیانی وہ پہلے پاکستانی اور جنوبی ایشیائی اداکار ہیں جو ہولی وڈ کی کسی بھی فلم میں سپر ہیرو کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نژاد اداکار انجلینا جولی کے ساتھ جلوے دکھانے کو تیار

فلم کا مختصر ٹیزر رواں ماہ ہی مارول اسٹوڈیو کی جانب سے جاری کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ ’دی اٹرنلز‘ کو رواں برس نومبر مین ریلیز کیا جائے گا لیکن اب فلم کا نیا ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں پاکستانی نژاد اداکار کو دیسی انداز میں ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

کمیل ننجیانی سپر ہیروز کے گروہ میں شامل ہوں گے—اسکرین شاٹ
کمیل ننجیانی سپر ہیروز کے گروہ میں شامل ہوں گے—اسکرین شاٹ

مختصر ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے لیکن اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ فلم میں نہ صرف شیطانوں اور زمین پر انسانیت کے فروغ کے لیے جدوجہد کرنے والے سپر ہیروز کے گروپ کی جنگ کو دکھایا جائے گا بلکہ اس میں رومانس بھی ہوگا۔

ٹیزر میں انجلینا جولی کے کردار ’تھینا‘ کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے، پہلے اطلاعات تھیں کہ وہ ممکنہ طور پر ’سیرسی‘ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ کامیڈین ہریش پٹیل اٹرنلز میں کاسٹ

تاہم ٹیزر میں ’سیرسی‘ کا کردار برطانوی اداکارہ گیما چن جب کہ ان کے جیون ساتھی ’اکارس‘ کا کردار رچرڈ میڈن ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں کمیل ننجیانی ’دی اٹرنلز‘ سپر ہیروز کے گروپ کے رکن ’کنگو‘ کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ سلمیٰ ہائیک سپر ہیروز کے لیڈر کا کردار ’اجاک‘ کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

ہریش پٹیل بھی کمیل ننجیانی کے گروپ کا ساتھ دیتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
ہریش پٹیل بھی کمیل ننجیانی کے گروپ کا ساتھ دیتے دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

فلم میں بولی وڈ کامیڈین ہریش پٹیل بھی ہوں گی جو سپر ہیروز کے ساتھی کے طور پر دکھائی دیں گے۔

’دی اٹرنلز‘ میں جہاں کمیل ننجیانی اور ہریش پٹیل جیسے جنوبی ایشیائی اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے، وہیں فلم میں دیسی ڈانس اور لباس کو بھی دکھایا جائے گا، جس پر ابھی سے ہی مارول اسٹوڈیو کی تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

اٹرنلز سپر ہیروز کا پورا گروپ ہے جو شیطانوں سے جنگ کرتا دکھائی دے گا—اسکرین شاٹ
اٹرنلز سپر ہیروز کا پورا گروپ ہے جو شیطانوں سے جنگ کرتا دکھائی دے گا—اسکرین شاٹ

مختصر ٹیزر میں کمیل ننجیانی کو جنوبی ایشیائی لباس میں بولی وڈ اسٹائل میں بہت سارے ڈانسرز کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔

فلم کو رواں برس 5 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا لیکن جہاں کورونا کی وبا کے باعث سینما بند ہوں گے، وہاں فلم کو اسٹریمنگ ویب سائٹس پر ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024